بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزجمعیت علماء ہردوئی کی پہانی شاخ کے تحت سدبھانا سند تقریب کا...

جمعیت علماء ہردوئی کی پہانی شاخ کے تحت سدبھانا سند تقریب کا انعقاد

ہردوئی(نوائے ملت)
جمعیت علماء ہند کی ہدایت پر ہردوئی اکائی کی نگرانی زیر نگرانی 28 ستمبر سے ضلع کی مختلف یونٹوں کے تحت سد بھا ؤنا تقریبات کا انعقاد جاری ہے گزشتہ 30 ستمبر کی شام مدرسہ رحمانیہ محلہ لوہانی پہانی میں پہانی شاخ کے زیر اہتمام سدبھاونا سنسد تقریب کا انعقاد ہوا  جسمیں پہانی واطراف کے سبھی مذا ہب کے رہنماؤں و دانشوروں نے شرکت کی، مہمان خصوصی مسٹر دھرم ویر سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بچانے کی سخت ضرورت ہے جیسے جنگل میں کویل کی کوکو اور پپیہے کی پی پی کی آواز گونجتی ہے اسی طرح اس ملک میں ہر مذہب کی آواز گونجتی رہے گی اور ہمارا ملک دنیا میں چمکتا دمکتا رہے گا، راجیو گپتا نے کہا کہ کو ئی بھی دھرم کسی بھی دھرم کے لوگوں کا اپمان کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور یہی گیتا اور قرآن کاسندیش ہے مولانا ابواللیث ندوی نے کہا ہماراجمعیت علماء ہردوئی کی پہانی شاخ کے تحت سدبھانا سند تقریب کا انعقاد مذہب امن و شانتی کا مذہب ہے، کیونکہ اسلام کے معنی ہی شانتی اور امن کے ہیں اسی لئے مفتی کفایت اللہ علیہ الرحمہ نے تعلیم ا لاسلام میں لکھا ہے ہے کہ رام کشن کو بھی برا نہ کہو کیونکہ وہ بھی کسی مذہب کے دیوتا ہیں مفتی نجیب قاسمی نے شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمتہ اللہ علیہ کےایک غیرمسلم بھائی کے لئے بیت الخلا صاف کرنے کا واقعہ ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اسلامی اخلاق غیروں کے سامنےپیش کرنے ہوں گے اسی وقت لوگ ہم سے متاثر ہوں گے ، مفتی محمد احسن نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے دشمن کو معاف کردینے نیز مسجد میں پیشاب کرنے والے کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے والی بات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی اس طرح کے پروگرام کرکے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکیزہ اخلاق ، اسلامی کردار، ایمانی طور طریقوں سے اپنے ہم وطن بھائیوں کو واقف کرا نا چاہیے ان کے سامنے رکھنا چاہئے تاکہ آپسی بھائی چارہ مضبوط ہو ۔۔نظامت کے فرائض مولانا عطاء اللہ قاسمی نے انجام دئے اس موقع پر مولانا عثمان غنی مظاہری مولانا فرقان ندوی ،شوبھت کشیپ ،مفتی محمد جاوید قاسمی مفتی احسان قاسمی مولانا زعیم ا لاسلام قاسمی مفتی دلشاد قاسمی حافظ عتیق الرحمن مسٹر رام نریش و شاعر کامل امان و ثاقب دلکش بطور خاص موجود رہے
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے