ہومبریکنگ نیوزجمعیت علماء کے اراکین منتظمہ کا اجلاس منعقد، مولانا اسامہ رح کی...

جمعیت علماء کے اراکین منتظمہ کا اجلاس منعقد، مولانا اسامہ رح کی سابقہ تجویز کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ، شہر میں قومی ایکتا سمیلن کے انعقاد مہر ثبت۔

جمعیت علماء کے اراکین منتظمہ کا اجلاس منعقد، مولانا اسامہ رح کی سابقہ تجویز کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ، شہر میں قومی ایکتا سمیلن کے انعقاد مہر ثبت۔
ہردوئی
شہر کے مومن آباد میں جمعیت علماء ہند کی ضلعی منتظمہ کے اراکین کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر مولانا عبدالجبار قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں غور وخوض کے بعدقومی ایکتا سمیلن کے انعقاد اورکئی اہم فیصلوں پر مہر ثبت کی گئی، نظامت یاسر عبدالقیوم قاسمی نے کی۔
جمعیت کے شہری صدر مولانا جلال الدین مظاہری کی سرپرستی میں ان کی رہائش گاہ پر اراکین منتظمہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کہا گیا موجودہ وقت میں ملک و ملت کے سامنے کئی اہم و بنیادی مسائل ہیں جن پر اجتماعی غوروفکر کے بعد ایک فیصلہ کن اقدام کیا جانا ضروری ہے۔ملت میں اعتماد وحوصلہ مستحکم کرنے اور درپیش مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کرنا بھی وقت کا شدید تقاضا ہے۔اسی تناظر میں جمعیۃ علماء ہند کا34واں اجلاس عام 10/11/12فروری2023ء جمعہ، ہفتہ و اتوار رام لیلا میدان ترکمان گیٹ دہلی۶ میں منعقد ہو رہا جس کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے، اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ شہر میں ایک عظیم الشان قومی ایکتا سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا، ذمہ داران نے بتایا 2019 کے اواخر میں سندر دائی مسجد میں منعقد اراکین کے ایک اجلاس کے دوران جمعیۃ علماء اترپردیش کے سابق صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی رحمتہ اللہ علیہ نےقومی ایکتا کے نام سے شہر میں ایک کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی تاہم کووڈ اس کے بعد حضرت کی رحلت ودیگر موانع کے سبب اس تجویز کو عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا، منتظمہ کمیٹی نے رواں سال کے ماہ مارچ میں اس سمیلن کے انعقاد کا فیصلہ لیا ہے۔ اجلاس میں ارتدادی فتنوں کی گرم بازاری کے تناظر میں مکاتب کے سلسلے کو مستحکم بنانے، اور ہر گاؤں و شہر میں محلہ وار ہفتہ واری ،پندرہ روزہ و ماہانہ اصلاحی نشستوں کے انعقاد اور ان نشستوں میں علاقائی علماء کے بیانات کرائے جانے کی تجاویز بھی پیش ہوئیں جن پر اراکین نے اتفاق کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں مولانا جلال الدین مظاہری ، مولانا عبدالجبار قاسمی، مولانا محمد شاہد قاسمی، مولانا عطاءاللہ قاسمی ،مفتی محمد حسین قاسمی نے تبادلۂ خیالات کرتے ہوئے کئی اہم مسائل وذمہ داریوں پر علماء کوخصوصی توجہ دلائی، آغاز مولانا محمد فرحان قاسمی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، نعت و منقبت کے اشعار حافظ فخر الدین ملا نوی نے پیش کیے، مولانا جلال الدین مظاہری کی دعا پر اجلاس ختم ہوا، مولانا محمد غفران بلگرامی، مولانا محمد حسن قاسمی، حافظ محمد شفیق ، معید احمد صدیقی، مولانا حسیب الرحمٰن مظاہری، مفتی وقار الدین قاسمی،مولانا محمد قمر، مولانا محمد اسعد، مولانا بہاؤالدین، مفتی شہاب الدین، حافظ محمد نفیس، مولانا محمد عاصم، منشی محمد راشد ودیگر نے بطور خاص اجلاس میں شرکت کی۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے