جمعیت علماء فرید آباد کی جانب سے مدرسہ تحفیظ القرآن حقانیہ بھٹکل میں مولانا خالد قاسمی کی سرپرستی میں میٹنگ منعقد

83

نوائے ملت نیوز میوات مبارک میواتی آلی میو
جمعیت علماء ہند متحدہ پنجاب کے سابق صدر حضرت مولانا خالد قاسمی کی سرپرستی و مدرسہ مخزن العلوم اونچا گاؤں بلب گڑھ کے مہتمم مولانا جمال الدین کی صدارت میں منعقد اس میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش کی گئی جس میں مہمان خصوصی جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری مولانا شوکت قاسمی رہے، حضرت مولانا خالد قاسمی نے جمعیت علماء ہند کی قربانیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا جمعیت علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتھم نے اس کورونا سے جنگ لڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے مولانا نے ملک کی سالمیت اور اس کی حفاظت کے لئے دن رات محنت کی ہے انہوں نے کہا مولانا نے مرکز نظام الدین کے معاملے میں سپریم کورٹ میں لڑائی لڑی ہے جو قابل تعریف کام ہے
میٹنگ میں طے کیا گیا ہے کہ جمعیت علماء ہند کو ہر طرح سے مضبوط ومستحکم بنایا جائے جمعیت علماء کا تعارف گھر، گھر، محلہ، محلہ،گاؤں گاؤں کرایا جائے
میٹنگ میں اسکول کالجوں اور دینی مدارس کو کھولنے کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے
اس موقع پر جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے نائب صدر مولانا اشرف علی بڑھکل،مدرسہ محمدیہ لکڑپور فرید آباد کے مہتمم مولانا عبد الستار ربانی، مولانا زاہد امام وخطیب جامع مسجد کھنداؤلی،مولانا اقبال امام بڑی مسجد بڑھکل،مفتی سلیم قاسمی صدر جمعیت علماء حلقہ گونچھی بلب گڑھ،حافظ محمد ارشد امام مسجد باٹا، قاری عمر محمد سرپرست مدرسہ مخزن العلوم بلب گڑھ، قاری ہارون رشید نائب صدر ضلع فرید آباد، سمیت درجنوں علماء کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے مولانا خالد قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا