جمعیت علماء ضلع فرید آباد کے کارکنان کی بڈھکل میں مشاورتی میٹنگ منعقد

90

مدرسہ حقانیہ تعلیم القرآن بڈھکل میں جمعیت علماء فرید آباد کے کارکنان کی جانب سے اہم مشاورتی میٹنگ مولانا جمال الدین اونچا گاؤں کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں کئی اہم فیصلوں پر اتفاق رائے سے فیصلہ منظور ہوا جس میں سب سے پہلے جمعیت علماء ہند کے ممبران کو فعال بنانے کی فکر، جمعیت علماء کو مالی طور پر مضبوط کرنے کی کوشش، جمعیت علماء کا مسجدوں کے ممبروں سے تعارف کرایا جائے، میٹنگ میں جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے صدر حضرت مولانا ہارون قاسمی کی طبیعت ناساز ہے انکے لئے دعائے صحت کی اپیل بھی کی اور وہیں پر انکے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اسکے علاوہ حالات حاضرہ پر بھی غور وخوض کیا گیا میٹنگ میں سبھی شرکاء نے جمعیت علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتھم کی ہمت وحوصلے کو سراہتے ہوئے انکی لمبی عمر کے لئے دعاء بھی کی گئی جمعیت علماء فرید آباد کے کارکنان نے کہا مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی لاک ڈاؤن میں تبلیغی جماعت کی ہر طرح سے مدد کرنا انکے حق کے لئے عدالت سے لڑائی لڑنا اور ان کو باعزت انکے ملک روانہ کرنا یہ حضرت کی ناقابل فراموش قربانیاں ہیں جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے نائب صدر مولانا اشرف علی امام مسجد دلی والی بڈھکل،مولانا انعام صاحب نائب صدر فرید آباد، مولانا اقبال صاحب، قاری ہارون رشید، مولانا عبد الستار ربانی نائب صدر جمعیت علماء فرید آباد، سماجی کارکن حافظ محمد راشد انصاری، حافظ عتیق کھنداؤلی، مولانا عطاء اللہ، مولانا شاہد سمیت درجنوں علماء کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے