بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزجمعیت علماء جوکی ہاٹ کے تحت پانچویں پنچایت کا انتخاب مکمل

جمعیت علماء جوکی ہاٹ کے تحت پانچویں پنچایت کا انتخاب مکمل

جمعیت علماء پنچایت چین پور مصوریہ کے تمام نومنتخب اراکین کو مبارکباد

مرکزی و صوبائی جمعیت کی ہدایات کے مطابق جمعیت علماء ارریہ کی نگرانی میں پنچایت سطحی مقامی جمعیتوں کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔
کثیر مسلم آبادی پر مشتمل ضلع ارریہ کے بلاک جوکی ہاٹ میں کل 27 پنچایت ہیں۔
الحمد للّٰہ بلاک کے ذمےداران کی مشاورت منعقدہ 18 ستمبر 2022 کے بعد سے آج تک پانچ پنچایت کا انتخاب بحسن و خوبی عمل میں آچکا ہے۔
پنچایت کاکن،کرسیل،سمریا،مٹیاری کے بعد آج بعد نماز مغرب پنچایت مصوریہ کا انتخاب مکمل ہوگیا۔
پنچایت کے ہر طبقے کے ذمےدار علماء و دانش وران پر مشتمل 21 رکنی کمیٹی تشکیل دے گئی۔
آج کے انتخاب کے مہمانانِ خصوصی *ڈاکٹر عابد حسین صاحب صدر جمعیت علماء ارریہ، جمعیت علماء جوکی ہاٹ کے تحت پانچویں پنچایت کا انتخاب مکملجناب مفتی اطہر القاسمی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ارریہ، جناب مفتی ہمایوں اقبال صاحب ندوی نائب صدر جمعیت علماء ارریہ، جناب قاری امتیاز احمد صاحب صدر جمعیت علماء جوکی ہاٹ* شریک رہے
پروگرام کا آغاز مولانا ارشد جمال سبیلی صاحب نائب سکریٹری جمعیت علماء جوکی ہاٹ کے تلاوت کلام اللہ سے ہوا بعد ازاں مولانا فیاض راہی صاحب مظاہری نے نعتیہ گلدستہ پیش کیا، مفتی ہمایوں اقبال صاحب ندوی نے سلجھے ہوئے انداز میں جمعیت کا تعارف پیش کیا، مفتی اطہر القاسمی صاحب نے جمعیت کے عزائم و اہداف کا تذکرہ کرتے ہوئے پنچایت سطحی کمیٹی کے قیام اور اس کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے انتخابی کاروائی کو مکمل کرایا، ڈاکٹر عابد حسین صاحب کی ہدایتی گفتگو کے بعد مفتی صاحب کی رقت آمیز دعاء سےمجلس کا اختتام ہوا.

اس انتخابی مہم میں مولانا فیاض راہی صاحب مظاہری نائب صدر جمعیت علماء جوکی ہاٹ ، ماسٹر شمشاد صاحب خازن اصلاح معاشرہ جوکی ہاٹ وغیرہ شامل تھے جبکہ انتخابی اجلاس کے انعقاد میں رفیق گرامی جوائنٹ سکریٹری حافظ مبارک حسین صاحب, حافظ محمد احمد صاحب نائب سکریٹری اصلاح معاشرہ جوکی ہاٹ، مولانا واصف صاحب قاسمی نے پوری کوشش کی۔
رب کریم اس سلسلے میں استقامت عطافرمائے،فعال و سرگرم عمل ساتھیوں اپنی شایان شان اجر عظیم عطا فرمائے،منتخب ہونے والی مقامی یونٹوں سے کام لے،

مابقیہ انتخابات کو منظم انداز میں کرنے کے لئے حائل دشواریوں کو دور فرمائے۔۔
کاشف نسیم
سکریٹری
جمعیت علماء
جوکی ہاٹ
دو اکتوبر 2022 بوقت 10.35

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے