ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزجمعیت علماء ارریہ کے ذریعے جھوا و بوچی کے آتشزدگی سے متاثرین...

جمعیت علماء ارریہ کے ذریعے جھوا و بوچی کے آتشزدگی سے متاثرین کی راحت رسانی

جمعیت علماء ارریہ کے ذریعے جھوا و بوچی کے آتشزدگی سے متاثرین کی راحت رسانی

جمعیت کی ٹیم کی متاثرہ گاؤں جھوا میں دوبارہ حاضری

رپورٹ:#محمداطہرالقاسمی
جنرل سکریٹری جمعیت علماء ارریہ،بہار۔_
گذشتہ دنوں ضلع ارریہ کے پنچایت بٹورباری میں واقع معروف گاؤں جھوا میں لگاتار کئی دنوں تک آتش زدگی کے نتیجے میں وہاں کے لوگوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا تھا،بچوں اور عورتوں کے ساتھ مرد حضرات بھی سہمے ہوئے تھے،وقفے وقفے سے الگ الگ محلے کے متعدد پھونس اور چھپر کے مکانات ضروریات زندگی کے سازوسامان سمیت پل جھپکتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
جمعیت علماء ارریہ کو جب اس سانحہ کا علم ہوا تو اولا وزیر محکمہ آفات حکومت بہار جناب شاہ نواز عالم صاحب سے بذریعہ فون فوری تعاون کی درخواست کی اور پھر مولانا زاہد الرحمٰن مظاہری بٹورباری،ضلع آرگنائزر مولانا محمد آصف قاسمی اور احقر محمد اطہر القاسمی پر مشتمل سہ رکنی وفد کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر متاثرین سے ملاقات کی اور معروف شاعر قاری قمر الزماں قمر نعمانی،مکھیا محمد شعیب،سرپنچ محمد مسلم،قاری امیر الحسن اور جناب مشتاق احمد وغیرہ کے ساتھ مل کر کواڑی کے معروف عامل فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی نور اللہ مرقدہ کے فیض یافتہ قاری محمد سلیمان صاحب کے ساتھ آگ کی بندش کا عمل انجام دیا گیا۔جو بحمد اللہ رفتہ رفتہ کارگر ثابت ہوا۔
پھر کل گذشتہ سخت ٹھنڈک اور آسمان کے نیچے اپنی راتیں کاٹنے والے ان متاثرین کی راحت رسانی کے لئے چھ رکنی وفد کے ساتھ جمعیت علماء ارریہ کی ٹیم سرزمین پر حاضر ہوئی۔وفد میں سرپرست جمعیت علماء ارریہ الحاج بذل الرحمن،صدر جمعیت ڈاکٹر عابد حسین،جنرل سکریٹری محمد اطہر القاسمی،آرگنائزر مولانا محمد آصف قاسمی،صدر بلاک ارریہ مولانا محمد عمر فاروق قاسمی اور جامع مسجد بیرگاچھی چوک کے امام و خطیب مفتی محمد طیب قاسمی شامل تھے۔
جمعیت علماء ارریہ کے اراکین و محبین اور احقر محمد اطہر القاسمی کی تحریک پر جامع مسجد بیرگاچھی چوک کے مصلیان و نوجوانان نے اپنی جیب خاص سے متاثرین کی امداد کے لئے 32000 (بتیس ہزار روپے) کی لاگت سے گرم کپڑوں میں سے 75 عدد کمبل،25 عدد اونی شال،جیکٹ،شلوار سوٹ اور چھوٹے بچوں کے اونی سیوٹر کے ذریعے راحت رسانی کا خوبصورت فریضہ انجام دیا۔
اولا جھوا کے متاثرین کے درمیان مذکورہ بالا سامان تقسیم کئے گئے،تقسیم کے عمل میں گاؤں کی معزز شخصیات میں سے معروف شاعر قاری قمر الزماں قمر نعمانی،قاری امیر الحسن،مکھیا شعیب عالم،سرپنچ محمد مسلم،وارڈ ممبر سرور عالم،الحاج محمد نظام الدین،محمد مشتاق،حافظ مہتاب،عبد الرحمن،شعیب عالم،نور عالم،محمد غالب وغیرہ موجود تھے۔
بعدہ جمعیت علماء ارریہ کی ٹیم بوچی گاؤں حاضر ہوئی،یہاں بھی گذشتہ دنوں آتشزدگی سے کافی نقصانات ہوگئے تھے،یہاں بوچی کے قدیم ادارہ مدرسہ اسلامیہ بوچی میں کیمپنگ کے ذریعے متاثرین کے درمیان سامان تقسیم کئے گئے۔
اس تقسیم کے عمل میں اداہ کے پرنسپل مولانا محمد غالب حسین مظاہری،مولانا محمد ظفر عالم مظاہری،ماسٹر عبد الرحمن،حافظ محمد صادق،حافظ محمد عابد،وارڈ ممبر محمد اجمل،محمد فاروق،ڈرائیور ابوسفیان وغیرہ موجود تھے۔
تقسیم کے بعد دونوں جگہ احقر محمد اطہر القاسمی نے متاثرین سے کہاکہ ہم انسان کسی انسان کی کیا مدد کرسکتے ہیں،جو ہم سب کا خالق ہے وہی ہم سب کا رازق و مالک بھی ہے،اسی کی ذات ہے جس سے ہم سب کی حاجات و ضروریات وابستہ ہیں،جمعیت علماء ارریہ کی ٹیم ہو یا دنیا بھر کی کوئی جماعت؛سچی بات یہی ہے کہ یہ کسی انسان کی کوئی مدد نہیں کرسکتیں البتہ ٹوٹے ہوئے دلوں کی ڈھارس باندھنے اور انسانی اخوت و محبت بانٹنے کا فریضہ انجام دے سکتی ہیں،ہم لوگ آپ کے یہاں بس اسی مقصد سے حاضر ہوئے ہیں۔اسی لئے بطورِ ریکارڈ مقامی شخصیات کے ساتھ سامان کی تصویر تو لی گئی ہے لیکن عزت نفس مجروح نہ ہو،اسی لئے جملہ متاثرین میں سے کسی ایک شخص کی بھی تصویر نہیں لی گئی ہے۔ پھر دونوں جگہ مقامی افراد کے درمیان متاثرین کے ساتھ جملہ معاونین کے لئے بھی رب العالمین سے دعائیں کی۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے