جمادی الاول ۱۴۴۲ھ کا چاند 15/12/2020ءکو ہونے کا امکان

143

(پریس ریلیز)
رویت ہلال کمیٹی ہریانہ واقع فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ یمنانگرہریانہ کے صدر محترم،رہبر ملت حضرت الحاج پیر جی حافظ حسین احمد صاحب قادری مجددی حفظہ اللہ نے کہا کہ ماہ ربیع الثانی اختتام کو ہے اور جمادی الاول کا مہینہ آیا چاہتا ہے۔
اس لئے اپیل کی گئی کہ تاریخی حساب کو صحیح ودرست رکھنے کےلئے چاند دیکھنے کا اہتمام کرکے ثواب کے حقدار قرار پائیں۔
کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد ناصر ایوب ندوی بوڑیاوی نے کہا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنے اپنے علاقہ کی رویت ہلال کمیٹیوں اور دینی اداروں کو شہادت کے ساتھ اطلاع فراہم کرنے کا اہتمام کریں تاکہ تاریخ کے حساب میں سہولت ہوسکے۔