جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجشن آزادی کےموقع پرجامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں پرچم کشائی

جشن آزادی کےموقع پرجامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں پرچم کشائی

یوم آزادی کے موقع پر جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور،کر ہوا برہیتا کلیانپور، سمستی پور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نیز کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی،پرچم کشائی جامعہ ہذا کے نائب ناظم جناب ماسٹر محمد امتیاز صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر طلبہ نے قومی ترانہ پڑھا اورپھر مختلف موضوعات پر آزادی کی نسبت سے محمد آفتاب ، محمد حذیفہ، محمد شاھد،محمود اللہ،محمد مہتاب اور محمد توحید وغیرہ نے اپنے اپنے انداز میں حصہ لیکر شرکاء پروگرام کو مسرور کیا۔ یہ حقیقت ہے کہ 1857سے پہلے متعدد بار جنگیں ہوئیں لیکن کوئی خاص کامیابی نہیں ملی، جب حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے صاحب زادہ حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی نے علی الاعلان جنگ کا فتوی دیا تو مدارس اسلامیہ کے علما ،صلحا نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پھر 1857 سے لیکر 15/اگست 1947ء تک میں علماء کرام نے طویل جدوجہد کی، اور ان ہی کی قربانیوں کے نتیجہ میں اس ملک کو آزادی ملی۔جامعہ کے بانی وناظم قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی غیر موجودگی میں ذمہ داری کو بخوبی انجام دیتے ہوئےجامعہ کے نائب ناظم ماسٹر امتیاز صاحب نے تمام شرکا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،جن میں بطورخاص حضر حافظ محمد فخر عالم صاحب امام وخطیب کرھوا مسجد اور محمد مستقیم صاحب وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں جامعہ کے اساتذہ کرام جناب مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی اور حافظ محمد گلزار صاحب وغیرہ پیش پیش رہے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے