بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزجامعۃ القاسم میں خصوصی تقریب کا اہتمام عبقری شخصیات کی شرکت

جامعۃ القاسم میں خصوصی تقریب کا اہتمام عبقری شخصیات کی شرکت

جامعۃ القاسم میں خصوصی تقریب کا اہتمام عبقری شخصیات کی شرکت
شمالی بہار کی ممتاز درسگاہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار میں 6/نومبر 2022کا دن کافی اہمیت کا حامل رہا. ایک طرف جہاں عالم اسلام کی مقتدر شخصیات نے جامعہ میں قدم رنجا ئی فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمایا وہیں جامعہ کے دس طالبان علوم نبوی نےکلام مقدس کوحفظ کرنے کی سعادت حاصل کی.
اس موقع پر” سماج کی اصلاح میں مدارس کا کردار” کے عنوان سے ایک اجلاس کا بھی اہتمام کیا گیا.جس میں طلبہ واساتذہ کے علاوہ علاقہ اور قرب و جوار کے معززین اور باشعور حضرات نے جامعۃ القاسم میں خصوصی تقریب کا اہتمام عبقری شخصیات کی شرکت جامعۃ القاسم میں خصوصی تقریب کا اہتمام عبقری شخصیات کی شرکتشرکت کی.
یہ اجلاس مولانا محمد فاروق قاسمی‌(برمنگھم انگلینڈ)سرپرست جامعہ قاسمیہ دارالعلوم بالاساتھ سیتامڑھی کی صدارت میں منعقد ہوا،مولانا محمد فاروق قاسمی نے حفاظ کرام سے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ نعمت سے سرفراز کیا ہے،اس کی اہمیت کو پہچانئے اور اپنی زندگی کی قدر کرتے ہوئے بہتر بنائیے،کامیاب انسان وہ ہے جو اپنی زندگی کو نفع بخش بنائے،بانی‌جامعہ حضرت مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئے،آسام سے تشریف لائے مہمان خصوصی مولانا صبیح اختر قاسمی شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ ہوجائی نے کہا کہ جامعۃ القاسم بہت قربانیوں کے بعد یہاں تک پہونچا ہے ،جس میں بانی مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کا اخلاص دکھتا ہے ،طلبہ سے کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے علم میں مہارت پیدا کریں،اورنامور علماء بنیں یہی اس جامعہ سے محبت کی علامت ہوگی،قاری ظفر اقبال مدنی کارگزار مہتمم جامعۃ القاسم نے اظہار تشکر کے ساتھ علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،مفتی محمد انصار قاسمی نے کہا مدارس اسلامیہ نے صالح معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور ہر پر ملت کی رہنمائی کی ہے ،مولانا عبد المتین رحمانی نے مدارس کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ مدارس تعلیم کے فروغ کے ساتھ زندگی گزارنے کا سلیقہ بھی سکھاتا ہے ،انہوں نے اس موقع پر مختلف علوم و فنون کے ماہرین کا تذکرہ کیا اور تاریخ کے حوالہ سے بتایا کہ یہ مدرسہ کے‌ہی فیض یافتہ تھے،مولانا معین الدین رحمانی نے کہا کہ مدارس ہماری پہچان ہے اس کے تحفظ وبقا کی ذمہ داری ہم سب کی ہے،مولانا ضیاء اللہ ضیاء رحمانی نے کہا کہ مدارس کے فیض یافتگان ہمیشہ ملک کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،موقع پر مولانا نعمت اللہ قاسمی،مولانا حمید الدین مظاہری،مفتی‌عقیل‌انور مظاہری،شاہ‌جہاں شاد،مولانا محمد مدثر، مولانا اعجاز احمد اور قاری محمد نعمان نے اظہار خیال کیا، مولانا محمد رمضان نیپال ،مولانا محمد سلمان کشن گنج ،مولانا عبد القوی قاسمی ،مولانا انصار الحق قاسمی ،عارف چیئرمین‌ ،ڈاکٹر قیصر علی وغیرہ بھی‌شریک رہے،مدارس کی اہمیت پر مولانا محمد عقیل قاسمی اور قاری شمشیر عالم جامعی نے منظوم کلام پیش کیا ،قاری مشتاق احمد عثمانی ،قاری ذاکر حسین نعمانی ،حافظ گلفراز اور ماسٹر محمد صدام نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے