جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول میں دعاء کااہتمام

جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول میں دعاء کااہتمام

دعاء اللّٰہ کی قربت کابہترین وسیلہ اور ذریعہ ہے: مفتی محمد انصار قاسمی

جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ سپول میں خصوصی دعا کااہتمام

 اللہ کی ذات ہے جو بےنیاز اورغنی ہے،انسان ہر وقت اور چیز کامحتاج ہے،رب کریم ‌خوب دیتا ہے اور دےکر خوش ہوتا ہے،قرآن کریم میں ‌بار‌بار‌اللہ‌سے‌مانگنے کی تاکید کی گئی ہے،اور تعلیمات نبوی میں دعا کو بہترین عبادت بتایا گیا ہے،دعاء مومن کے لئے اللہ سے قربت کا ذریعہ اور وسیلہ ہے،دعا بیش قیمت تحفہ اور خزانہ ہے،مومن جس حال میں ‌اسے دعا جاری رکھنی چاہیے،تدبیر کے ساتھ ساتھ دعا‌بھی ضروری ہے یہ باتیں مفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسین نے جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ میں دعائیہ تقریب سے قبل کہا،انہوں نے اس موقع پر طلبہ سے زور دے کر کہا کہ آپ پر لازم ہے کہ پوری امت مسلمہ کے فلاح و بہبود اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لئےہر قبولیت کی گھڑی میں دعاکریں،جامعہ کے بانی مفتی محفوظ الرحمن عثمانی اور محسنین ومعاونین کابھی حق ہے کہ آپ انہیں دعا میں یاد رکھیں،اس موقع پر مفتی قاسمی نے کہا کہ جیسے زندوں کے لئے دعا کیا جاتا ہےاسی طرح مردوں کے لئے بھی دعاء کرنی چاہئے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح‌ارشادہے کہ ولد صالح وہ ہے جو اپنے والدین کے لئے مرنے کے بعد دعاء کرتا رہے،مرنےکےبعد عمل کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے،اس اعتبار سےمرحومین زیادہ حقدار ہیں کہ ان کے رفع درجات اور مغفرت کے لئے دعا کریں،جامعۃ القاسم میں شروع سے معمول ہے کہ صبح ‌وشام دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے،اس موقع پر مفتی عقیل انور مظاہری ناظم تعلیمات نے طلبہ سے کہا کہ آپ کا مقام ومرتبہ بلند ہے،آپ مہمان رسول ہیں ،علم کے حصول لئے محنت اور لگن کے ساتھ تقوی اور پرہیزگاری ضروری ہے،بغیر آہ سحر گاہی اور شب بیداری کے کچھ حاصل نہیں ہوتا،واضح رہے کہ اس موقع پر قاری محمد آصف خان مسقط کے والد محمد ریاض،الحاج محمد ضیاء الدین سابق ضلع پریشد،مولانا عبد الحمید ازہری مالیگاؤں،ڈاکٹر حافظ ہارون رشید صدیقی مدیر سچا راہی ندوۃ العلماء لکھنؤ،شاعر ہارون رشید غافل،محمدانصارالحق کیرانی چین سنگھ پٹی،اہلیہ مولانانذیرالدین قاسمی مہتمم اصلاح المسلمین سکھاسن ودیگر مرحومین کی مغفرت اور مولانا حمید الدین مظاہری کے صحتیابی کے لئے دعا کی گئی،دعاسےقبل قرآن کریم کی تلاوت اور اذکار مسنونہ کااہتمام کیا گیا۔اس خصوصی دعائیہ تقریب میں شاہ جہاں شاد جنرل سیکرٹری سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ ،مولانا محمد صغیر مفتاحی،مولانا محمد عقیل قاسمی،قاری ذاکر حسین نعمانی،قاری محمد نعمان جامعی،قاری محمد مشتاق عثمانی،مولانامحمدفیاض قاسمی وغیرہ بھی موجود تھے

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے