جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں عربی زبان وادب پر سہ روزہ...

جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں عربی زبان وادب پر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کادوسرادن

جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں عربی زبان وادب پر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کادوسرادن
روزانہ کم ازکم پندرہ منٹ عربی زبان بولنے پر طلبہ کو توجہ دلائیں:مولانا حماد الکریمی الندوی
پٹنہ،8جون 2022
عربی زبان وادب پر قدرت حاصل کرنے کے لئے درجہ یعنی کلاس روم میں عربی کا ماحول بنائیں، عربی زبان وادب پر قائم النادی کےنظام کو مستحکم کریں، اور روزانہ کم از کم پندرہ سے بیس منٹ عربی بولنے پر طلبہ کو توجہ دلائیں،ایک چھوٹی سی لائبریری ہو جس میں عربی زبان میں قصے، کہانیاں ہوں، تاکہ بصد شوق ان قصے اور کہانیوں کو طلبہ پڑھیں ،ان خیالات کا اظہار آج جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں منعقد عربی زبان وادب پر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرےدن ،پانچویں خصوصی نشست سے خطاب کرتےہوئے فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی الامین العام المعہد الاسلامی العربی لعموم الہند نےیہ باتیں کہیں۔واضح رہےکہ المعہد الاسلامی العربی لعموم الہند کے امین عام فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی عربی زبان وادب سے حددرجہ عشق ومحبت رکھتے ہیں، اور ملک بھرکے مدرسوں ،اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میںجاجاکر عربی زبان سکھانے اور عربی زبان کی طرف توجہ دلانے کے لئے مکمل کوشاں رہتے ہیں، بہارکی راجدھانی پٹنہ میں واقع،ریاست بہار کا مشہور ومعروف ، دینی ،علمی، مرکزی، اور اقامتی ادارہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں بھی عربی زبان وادب ، فقہ وفتاوی، اورقرآن وحدیث کی تعلیم دی جاتی ہے ، عربی زبان وادب میںفروغ اور طلبہ کے اندر عربی زبان میںمزید دلچسپی پیداکرنے کے لئے فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی کو دعوت دی گئی، اور آپ کی قیادت میں سہ روزہ عربی کورس کرانے کا فیصلہ لیاگیا،آج اس کا دوسرادن ہے، جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحبؒ کے اہتمام اور جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کی صدارت میں سہ روزہ تربیتی ورکشاب کا آغاز کل بتاریخ 7جون کو ہواتھا،پہلے دن تین نشستیں ہوئی تھیں،آج اس کا دوسرا دن ہے ،جس میں چار نشستیں ہوئیں،صبح کے سات بجےچوتھی نششت کاآغاز ہوا، جس میں فضیلۃ الشیخ حماد الکریمی الندوی نے طلبہ کو کئی سوالات دیئے، پہلے ان سوالات کےجواب لکھوائے اور پھر زبان سے عملی مشق بھی کروائی گئی، سارھے نو بجے سے ساڑھے دس بجے دن اساتذہ شعبہ عربی کےبیچ خصوصی نشست منعقد ہوئی ، فضیلۃ الشیخ حماد الکریمی الندوی نے بچوںمیں عربی زبان وادب پرمہارت حاصل کرنے کے کئی طریقے بتائے، انہوں نے پہلی بات یہ بتائی کہ عربی زبان کی محبت ان کے دل میں ڈالنی ہے ، اسی طرح عربی زبان کو کئی حصوں میں تقسیم کرناہے ، تازہ مثال کے ذریعہ انہیں سمجھاناہے ، مختلف طریقوں سےطلبہ کو آمادہ کرنا ہے ، مختلف پروگراموں کا انعقاد کرناہے ، اور اس میں ان کی ہمت افزائی بھی کرنی ہے ۔خصوصی نشست کے بعد ایک گھنٹہ کے لئے طلبہ کے بیچ چھٹی نشست منعقد ہوئی،اور ظہرکے بعد ساتویں نشست کا انعقاد ہوا،ان دونوں نشستوں میں طلبہ نے اچھے اندازمیں سوالات کے جوابات دئیے،اوربےپناہ خوشی کااظہارکیا۔آج کے چاروںنشستوں کی صدارت جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم نے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے فرمائی،آج کے دن چاروں نشستوں میں چونکہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے شعبہ عربی کے اساتذہ اور طلبہ کو ہی شرکت کی اجازت تھی،اس لئے شعبہ حفظ،دینیات کےاساتذہ اور طلبہ شریک نہیں ہوئے،ا ن کی تعلیم بدستور جاری رہی ۔عاء پر مجلس اختتام پذیرہوئی۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے