ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور ،پٹنہ میں پرچم کشائی اور جشن ِیوم آزادی

جامعہ مدنیہ سبل پور ،پٹنہ میں پرچم کشائی اور جشن ِیوم آزادی

ملک کی آزادی کیلئے علماءکرام کی قربانیاں ناقابل فراموش:مولانامرغوب الرحمن
معمول کے مطابق امسال بھی جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں ،مختصر اندازمیں،جشن آزادی کی تقریب منائی گئی ،جس میں جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحبؒ،معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب،جامعہ مدنیہ کے اساتذہ میں سے مفتی عبدلاحدصاحب،مولانامنہاج الدین صاحب،مفتی خالدانورپورنوی،مفتی محمداکرم،مفتی احمدعلی،مولانانورالزماں،قاری محمدصالح، مولانا سہیل اخترمظفرپوری،مولاناامیرالہدی،مولاناعبدالرحمن،حافظ نجم الہدی،قاری محمددستگیر،مولانامحمداکبر،مولانامہجود،مولاناعمرفاروق اور مہمانوں میں مولانانوشاد مظفرپوری،مفتی ابوالعاص شریک ہوئے،صبح کے ساڑھے آٹھ بجے ،مولانامحمدحارث مہتمم جامعہ کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی ،محمدسالم،محمدسلمان،ولی اللہ نے قومی ترانی جھوم جھوم کر گنگنایا۔اس موقع پر ایک معصوم طالب علم اہل اللہ مظفرپوری نے بہت ہی مختصر اندازمیں آزادی کے عنوان سے تقریرپیش کیا،جس میں بتایاکہ کس طرح ہمارے بزرگوں نے ملک کے آزادی کی لڑائی کی لڑی،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے معاون مہتمم اور صدرالمدرسین جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے جنگ آزادی کے موضوع پر مختصر بات ،چیت کی،جس میں ملک کی آزادی کے لئے علماءکرام کی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ہمارے اسلاف اور بزرگوں نے اس ملک کی آزادی کیلئے جان و مال کی قربانیاں دیں ،تحریکیں چلائیں، تختہ دار پر چڑھے ،قید وبند کی صعوبتیں جھیلیں ،مقصد میں خلوص تھا اور اس ملک کے تئیں ان کی سچی وفاداری پیش نظر تھیں ،وہ صرف یہ چاہتے تھے یہ ملک آزاد ہوجائے ، ملک کے لئے قربانی پیش کرنے والے جانبازمجاہدین آزادی کو خراج بھی عقیدت بھی پیش کیا،اخیرمیں ملک کی امن وامان کے لئے آپ نے رقت آمیزدعاء فرمائی۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے