بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں عربی زبان وادب پرمنعقد سہ روزہ تربیتی...

جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں عربی زبان وادب پرمنعقد سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو عربی زبان سےبےنیاز ہو: ڈاکٹر سرور عالم ندوی
جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں عربی زبان وادب پرمنعقد سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
پٹنہ ,9 جون2022

جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں عربی زبان وادب پرمنعقد سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

میں خوش قسمت ہوںکہ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں ہوں ، بلکہ آج کی تاریخ میں کامیابی مجھے آج ملی ہے،اس لئے کہ میں اپنے آپ کو آپ کےبیچ پارہاہوں، جو نظام یہاں پر متعین کیاگیاہے ، دیکھ کر خوشی ہوئی، جو نظام اور احوال یہا ں پر ہے ، وہ بہت کم جگہ دیکھنے کو ملتاہے ، ضرورت کی تکمیل کی ساری چیزیں یہاں مہیا ہیں، درس وتدریس کے لئے اچھے اساتذہ ، پڑھنے کے لئے لائبریری ودیگر چیزیں بھی دستیاب ہیں، اب ایمانداری سے آپ کو محنت کرناہے ، جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں عربی زبان وادب پر منعقد سہ روزہ ورکشاپ کے آخری دن، طلبہ کے بیچ خطاب کرتے ہوئے پٹنہ یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے صدر ڈاکٹر سرور عالم ندوی نے یہ باتیں کہیں،واضح رہےکہ المعہد الاسلامی العربی لعموم الہند کے امین عام فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی ملک بھرکے مدرسوں ،اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میںجاجاکر عربی زبان سکھانے اور عربی زبان کی طرف توجہ دلانے کے لئے مکمل کوشاں رہتے ہیں، بہارکی راجدھانی پٹنہ میں واقع،ریاست بہار کا مشہور ومعروف ، دینی ،علمی، مرکزی، اور اقامتی ادارہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں بھی عربی زبان وادب ، فقہ وفتاوی، اورقرآن وحدیث کی تعلیم دی جاتی ہے ، عربی زبان وادب میںفروغ اور طلبہ کے اندر عربی زبان میںمزید دلچسپی پیداکرنے کے لئے فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی کو دعوت دی گئی، اور آپ کی قیادت میں سہ روزہ عربی کورس کرانے کا فیصلہ لیاگیا،آج اس کا تیسرادن ہے، گذشتہ دو روز سے جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحبؒ کے اہتمام اور جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کی صدارت میں سہ روزہ تربیتی ورکشاب کا انعقاد عمل میں آرہاہے،جس کے مفیداثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں،اور طلبہ واساتذہ میں عربی زبان وادب کےحوالہ سے بڑی دلچسپی دیکھی جارہی ہے، آج آخری دن ، بحیثیت ٹرینر تشریف لائے شیخ محمد حماد الکریمی الندوری کے علاوہ ،ڈاکٹر سرور عالم ندوی بھی بحیثیت مہمان خصوصی ورکشاپ میں شریک ہوئے ،اور خوشی کا اظہارفرمایا،اپنے اہم خطاب میں انہوں نے کہا: عربی زبان کی بڑی اہمیت ہے ، دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو اس زبان سے بے نیاز ہے ، اگر آپ نے اس زبان میں قدرت اور مہارت حاصل کرلیا تو آپ کا مستقبل بھی معاشی اعتبار سے بہت مضبوط ہوگا، یہ چونکہ اللہ ورسول ﷺکی بھی زبان ہے ، جنت اور قرآن کی بھی زبان ہے،اس لئے اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی نے آج اپنے آخری تربیتی خطاب میں تین اہم باتوں کی طرف توجہ دلائی ،جوکام بھی کریں اخلاص شامل ہو، دوسری چیز اختصاص پیداکریں، جس میدان میں بھی ہوں، متاثر نہ ہوں، بلکہ موثر بنیں، اس موقع پر ڈاکٹر سرور عالم ندوی کی کتاب ‘ ‘ تطور الصحابۃ العربیۃ فی الہند بعد الاستقلال ‘ ‘ کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا، آدھہ گھنٹہ کے وقفہ کے دسویں اور آخری نششت منعقد ہوئی، جس میں فضیلۃ الشیخ محمدحماد الکریمی الندوی نے طلبہ سےکچھ ضروری سوالات کئے ، جوابات کےبعد سات باتوںکی طرف توجہ دلائی،شکر اورشکریہ اداکریں ، روز انہ عربی میں گفتگو کریں ، روزانہ کچھ نہ کچھ عربی میںلکھیں، روزانہ عربی کتابوں اورعربی اخبارات کا مطالعہ کریں،روزانہ قرآن کی ایک آیت کا عربی کے اعتبار سے مطالعہ کریں، اور ساتویں بات یہ ہےکہ مذکورہ تمام چیزوںکی پابندی کریں، فضیلۃ الشیخ محمدحماد الکریمی الندوی آخری نششت سے تربیتی خطاب کےبعد سفر کےلئے بھٹکل گجرا ت روانہ ہوگئے، آج کے پروگرام کی نظامت کافریضہ مفتی عبدالاحد صاحب ناظم تعلیمات جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے انجام دیا،سہ روزہ ورکشاپ کی صدارت کررہے جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے عربی زبان میں مختصر صدارتی خطاب بھی فرمایا،انہوں نے مہمان معظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے،عربی زبان کی طرف توجہ دلائی،مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ ودیگراساتذہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے اور مہمانوں کے انتظام وانصرام میں اہم رول اداکیا،یہ اطلاع خالدانورپورنوی استاذ شعبہ عربی وناظم شعبہ نشرو اشاعت جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے دی،جناب مولانامرغو ب الرحمن صاحب قاسمی کی دعاء پر ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں عربی زبان وادب پرمنعقد سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے