بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتجامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ -ایک مضبوط ومستحکم دینی وتعلیمی ادارہ

جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ -ایک مضبوط ومستحکم دینی وتعلیمی ادارہ

از:ڈاکٹرمحمدعتیق الرحمن صاحب،صدرآل انڈیاملی کاؤنسل بہار،پٹنہ
جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ بہارکامعروف دینی، تعلیمی مرکزہے،جوتقریباًتیس سال سے علوم دینیہ کی اشاعت وتبلیغ میں ہمہ تن مصروف ہے۔اس کے بانی حضرت مولانامحمدقاسم صاحب ؒتھے جونہایت پاکیزہ سیرت اورعلوم دینیہ کے ماہرتھے اوردارالعلوم دیوبندکے فضلاء میں سے تھے۔انہوں نے نہایت مضبوط ارادے اورپختہ یقین کے ساتھ یہ ادارہ قائم کیاتھا،جس کے اچھے اثرات آج بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔مولانامحمدحارث ان کے صاحبزادے ہیں جونہایت خلوص ودیانت داری کے ساتھ اس ادارے کوچلارہے ہیں۔انہوں نے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے ایک اہم نشست میں شرکت کیلئے مجھے مدعوکیاتھا،25نومبر2021ء کویہ نششت تھی جس میں صوبہ بہارکے مختلف اضلاع مثلاًدربھنگہ،مدھوبنی،ارریہ،پورنیہ،کشن گنج،سہرسہ،سپول،کٹیہار،چمپارن،رہتاس اور بھاگلپورکے معروف مدارس اسلامیہ کے اساتذہ اورذمہ داران شریک تھے۔ان کی تعداددوسوکے قریب تھی۔ یہ حضرات دارالعلوم دیوبندکے نصاب کے مطابق صوبہ بہارمیں آزادانہ مدارس دینیہ چلارہے ہیں۔مجھے یہ دیکھ کربڑی خوشی ہوئی کہ جامعہ مدنیہ کے مہتمم،نائب مہتمم،اساتذہ اورطلبہ پورے جوش وخروش سے مہمانوں کی ضیافت، رہائشی انتظام میں لگے ہوئے ہیں، کھانے پینے اور چائے نوشی میں ہرجگہ بڑامعقول اوراچھاانتظام تھا۔ایسامحسوس ہورہاتھا کہ کسی مضبوط کردار اور باعمل عالم دین نے اس کی بنیادرکھی ہو،جس کی مضبوطی آج بھی نظرآرہی ہے۔ اورہرطرف دینی ماحول دیکھائی دے رہاہے۔اس موقع پرذمہ داران جامعہ مدنیہ کے علاوہ کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکے ناظم عمومی اوردارالعلوم دیوبندکے نمائندہ حضرت مولانا شوکت علی قاسمی بستوی صاحب موجودتھے،جنہوں نے صوبہ بہارکے موجودہ تمام اساتذہ اورذمہ داران کے سامنے کچھ مفید اوراہم باتیں رکھیں،اورفرمایا:ہم کوپوری ہوشیاری اورچوکسی کے ساتھ دینی اداروں کوچلاناہے تاکہ دین اسلام کا فروغ ہوسکے اورباطل پرست حکومت ہمارے خلاف کوئی سازش نہ کرسکے۔ مجھ سے بھی فرمائش کی گئی تو میں نے کہا: موجودہ وقت میں دینی تعلیم کی نہایت سخت ضرورت ہے،ہم اپنے بچوں کودینی تعلیم اوردینی تربیت دونوں دیں اور کوشش کریں کہ ہمارے بچے دینی تعلیم وتربیت کی دولت سے نوازے جائیں۔خاص طور پر ایمان ویقین، نمازوروزہ،سلام ودعااورکھانے پینے کے آداب وطریقے بچوں کوبتانے کی سخت ضرورت ہے؛ کیونکہ تعلیمات ہمارے موجودہ ماحول سے ختم ہوتی جارہی ہے۔ یہ نشست بڑی کامیاب تھی جس پرمیں جامعہ مدنیہ کے ذمہ داران اوراساتذہ کرام کومباک باد پیش کرتاہوں۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے