بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ میں امتحان ششماہی 21 نومبر سے

جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ میں امتحان ششماہی 21 نومبر سے

جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ میں امتحان ششماہی 21 نومبر سے
بحیثیت ممتحن اساتذہ دارالعلوم دیوبند کی بھی ہوگی شرکت
(پریس ریلیز)
ریاست بہار کی راجدھانی، شہر پٹنہ میں واقع بہت ہی مشہور و معروف، علمی، مرکزی اور اقامتی ادارہ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ میں امتحان ششماہی 21 نومبر سے شروع ہونے جارہا ہے، آخری امتحان 25 نومبر کو ہے، جس میں ممتحن کی حیثیت سے دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ میں سے جناب مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی، جناب مولانا محمد علی صاحب بجنوری کی بھی تشریف آوری ہوگی، جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ کے مہتمم جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحبؒ نے اس سلسلہ میں آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ دینی اور تعلیمی ادارہ ہے، 1989میں اس کا قیام عمل میں آیاتھا، 1990میں بھاگلپور کے فساد زدہ مظلومین کے چار بچوں سے بانی جامعہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحبؒ نے تعلیم کا آغاز و افتتاح فرمایا تھا، بانی جامعہ ؒ اور ان کے رفقاء کی جدوجہد سے ادارہ نے بہت ہی مختصر اور قلیل عرصہ میں ترقی کی، اور بہت ہی معیاری تعلیم ہونے لگی، اس مدرسہ کے قیام کے اول دن سے ہی سالانہ اور ششماہی امتحانات کی نگرانی دارالعلوم دیوبند کے مؤقر اساتذہ کرتے رہے ہیں، اسی معمول کے مطابق امسال بھی دارالعلوم دیوبند کے سینئر استاذ جناب مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی، اور جناب مولانا محمد علی صاحب بجنوری بحیثت ممتحن جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ تشریف لارہے ہیں، مہتمم جامعہ مدنیہ نے کہا: اساتذہ دارالعلوم دیوبند کی آمدکی وجہ سے ہمیں اپنے ادارہ کا معیار سمجھ میں آتاہے، اور تعلیمی صورتِ حال کاجائزہ لینے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ کے ناظم تعلیمات جناب مفتی عبدالاحد صاحب نے کہا: اساتذہ دارالعلوم دیوبند کے علاوہ جناب قاری قمرالدین صاحب مہتمم مدرسہ قرآنیہ، سوگیہ، شیوہر، مولانا عبدالستار صاحب امام وخطیب تبارک علی مسجد باقر گنج، مولانا محمد فاروق صاحب امام جامع مسجد نیو پاٹلی پترا کالونی بھی حفظ اور دینیات کے بچوں کا امتحان لینے کی غرض سے جامعہ تشریف لائیں گے۔ واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دارالعلوم دیوبند کے نصاب و منہاج کے مطابق حفظ، دینیات، قرآن، حدیث، فقہ وفتاوی، ابتدائی عربی تا عربی ہفتم کی تعلیم ہوتی ہے، باضابطہ حدیث کی تعلیم کے لئے دارالحدیث کا بھی تعمیری کام جاری ہے، جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحبؒ کے اہتمام اور جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم وصدر مدرس جامعہ مدنیہ کی صدارت میں امسال مشکوٰۃ شریف (موقوف علیہ) کی تعلیم کا اضافہ کیاگیاہے، اس جماعت میں بھی طلبہ داخل درس ہیں، اور ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے