ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں قرآن کریم کا ایک دورمکمل

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں قرآن کریم کا ایک دورمکمل

روزہ اور قرآن دونوں قیامت کے دن سفارش کریں گے: مولانامرغوب الرحمن قاسمی
(پریس ریلیز)
آج جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کی وسیع وعریض مسجدمیں،نماز تراویح میں جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور ،پٹنہ نے قرآن کریم کا ایک دورمکمل کیا،اس موقع پر جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدررابطہ مدارس اسلا میہ عربیہ بہارنے مختصراور اہم خطاب بھی فرمایا، انہوں نے کہا:یہ اللہ کا بڑاکرم ہے کہ ہم لوگوں نے نماز تراویح میں مکمل قرآن کو سنا،جو یقینابڑی فضیلت کی بات ہے،انہوں نے کہا:نبی کریم ﷺ نے ارشادفرمایاہے:جس نےقرآن کریم کا ایک حرف پڑھا اس کو دس نیکیاں مل گئیں،الم ایک حرف نہیں بلکہ الف، لام، میم تین حروف ہیں۔ لہٰذا فقط اتنا پڑھنے سے تیس نیکیاں ملیں گی،انہوں نے کہا:کل قیامت کےدن روزہ اور قرآن دونوں اللہ تعالی کی بارگاہ جلال میں اس کی سفارش کریں گے اور ان دونوں کی سفارش کو اللہ تعالی قبول فرمائیں گے۔واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ ؛ریاست بہارکا بہت ہی مشہورومعروف دینی،علمی، مرکزی اوراقامتی ادارہ ہے،1989میں اس کا قیام عمل میں آیا،اور1990میں بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چار بچوں سے بانی جامعہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحبؒ نے تعلیم کا آغاز وافتتاح فرمایا،بہت ہی مختصراور قلیل عرصہ میں ادارہ نے ترقی کی،اوراکابردارالعلوم دیوبند کی سرپرستی میں اپناایک نمایاں مقام حاصل کیا،2016میں حضرت مولانامحمد قاسم صاحبؒ کی سرپرستی میں 25سالہ تقریب وجلسہ دستاربندی بھی ہوئی،جس میں جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے ایک ہزار فارغین حفاظ کی دستاربندی کی گئی،جبکہ اب تک ہزاروں کی تعدادمیں یہاں سے تعلیم حاصل کرکےدارالعلوم دیوبند، مظاہر علوم ،ندوۃ العلماء لکھنوودیگرملک کے موقر اداروں میں فضیلت وفراغت کے بعد ملک وملت کے لئے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں،جامعہ مدنیہ حفظ،دینیات،ناظرہ قرآن کریم کے ساتھ اعدادیہ سے عربی ہفتم (مشکوٰۃ شریف) تک کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں،جامعہ ہذاکے مہتمم،جناب مولانامحمدحارث بن مولانا محمدقاسم صاحبؒ نے اس موقع پر جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی کو مبارکبادی پیش کی،اور اہل خیر حضرات سے گذارش کی کہ جس طرح حضرت مولانامحمد قاسم صاحبؒ کی زندگی میں جامعہ کی تعمیروترقی میں ان کا ساتھ دیتے تھے،اسی طرح جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کا تعاون فرماتے رہیں۔جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے تمام اساتذہ نے بھی قرآن کریم کے ایک دورمکمل ہونے پرجناب مولانامرغوب الرحمن صاحب کو مباکربادی پیش کی،صدر محترم نے ملک وملت کے رقت آمیز دعاء فرمائی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے