جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دوطالب علم نے کیاقرآن کریم حفظ مکمل

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دوطالب علم نے کیاقرآن کریم حفظ مکمل

حفاظ قرآن کے والدین کوقیامت کے دن تاج پہنایاجائیگا:مولانامرغوب الرحمن

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دوطالب علم نے کیاقرآن کریم حفظ مکمل

پریس ریلز:
قرآن کریم بڑی بابرکت کتاب ہے،جس نے اس کوحفظ کیااوراس پرعمل کیاقیامت کے دن اس کے والدین کوتاج پہنایاجائیگا،جس کی چمک اورروشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگی،آج ان دوطالب علموں نے قرآن کریم حفظ مکمل کرلیا،یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارجامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کے دوطالب علم کے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے پرجناب مولانامرغوب الرحمن صاحب معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ ؛ریاستِ بہارکاایک دینی،علمی،تعلیمی،مرکزی اوراقامتی ادارہ ہے،1989 ء میں اس کاقیام عمل میں آیاتھا,1990ء میں بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چاربچوں سے بانی جامعہ حضرت مولانامحمدقاسم صاحب ؒ نے تعلیم کاآغازوافتتاح کیا،بانی جامعہ اوراساتذہ جامعہ کی پرخلوص محنت،جدوجہدکے نتیجہ میں بہت ہی قلیل عرصہ میں ادارہ نے ترقی کی،اورایک مثالی ادارہ بن کر اپنانام روشن کیا،ازیں قبل2016ء میں جامعہ مدنیہ کے زیراہتمام25سالہ تقریب وجلسہ دستاربندی کاانعقادبھی عمل میں آیاتھا،جس میں ایک ہزارفارغین حفاظ کی دستاربندی ہوئی تھی،جبکہ ہرسال تقریبا50بچے قرآن کریم حفظ مکمل کرتے ہیں۔آج محمدمعظم بن میکائیل فاربس گنج ضلع ارریہ اورمحمدعدنان بن محمداکرام دربھنگہ نے قرآن کریم حفظ مکمل کیا،تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر جامعہ مدنیہ کے اساتذہ ،مہتمم جامعہ مدنیہ جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحبؒ،معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے ان دونوں طالب اوران کے اساتذہ حافظ نجم الہدیٰ صاحب چمپارنی، مولانامحمدنورالزماں صاحب دریاپوری کومبارک بادی پیش کی،اس موقع پر جامعہ مدنیہ کے صدرالمدرسین جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب صدررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارنے قرآن کریم کی آخری آیت پڑھاکران کاحفظ مکمل کرایا،اورحفظ قرآن کے فضائل پرمختصراہم خطاب فرمایا۔انہوں نے کہا:ہرشخص میں اتنی تڑپ ہوکہ حافظ قرآن بن جائیں۔انہوں نے کہا:جس نے قرآن کریم حفظ کیا،حلال کوحلال اورحرام کوحرام جاناتواللہ اسے جنت میں داخل فرمائیگا،اوراس کے خاندان کے دس ایسے لوگوں کے بارے میں سفارش قبول کریگاجن پر جہنم واجب ہوچکی تھی۔اس تقریب میں جامعہ مدنیہ کے اساتذہ مولانامنہاج الدین،مفتی سیف الدین،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی عبدالاحد،مفتی احمدعلی،مفتی محمداکرم، مولاناعبدالغنی،مولاناعبدالرحمن،حافظ نجم الہدی، مولاناسہیل اخترمظفرپوری،قاری عبدالحسیب،مولانا امیرالہدی،مولانا نورالزماں،قاری محمدصالح،مولانافیاض احمد، مولانامہجودعالم، مولانا محمد اکبر ،مولانا عمرفاروق اور تمام طلبہ شریک ہوئے،جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب کی رقت آمیزدعاء مجلس اختتام پذیرہوئی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے