بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعائے یونس کا اہتمام،جامعہ مدنیہ کے اساتذہ...

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعائے یونس کا اہتمام،جامعہ مدنیہ کے اساتذہ اور طلبہ کی شرکت،مشہور و معروف معالج جناب ڈاکٹر عبد الباسط صاحب کے لئے دعاء مغفرت،

(پٹنہ،23 دسمبر،نمائندہ ترجمان ملت)

معمول کے مطابق آج بروز جمعرات، جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعائے یونس کا اہتمام ہوا،اس موقع پر جامعہ مدنیہ سبل پورکے استاذ جناب مولانامنہاج الدین صاحب قاسمی نے جامعہ مدنیہ میں تعلیم حاصل کررہے بچوں سے ناصحانہ خطاب بھی کیا،انہوں نے کہا:آپ سب یہاں سیکھنے کے لئے آئے ہیں،تعلیم حاصل کرنے کی غرض داخلہ لئے ہیں،اس لئے اپنے مقصد اور مشن سے مت ہٹئے،نماز ودیگرمعمولات کی پابندی کی رعایت کیجے،ان شاء اللہ آنے والاکل آپ کاہوگا۔واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ؛ ریاست بہارکا بہت ہی مشہورومعروف ادارہ ہے،اکابرواسلاف کے مشورہ سے،مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے سابق پرنسپل ،اور جمعیۃ علماء بہارکے سابق صدر جناب مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے 1989میں اس کو قائم کیاتھا،اور1990میں بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چاربچوں سے تعلیم کا آغازوافتتاح کیاتھا،بانی جامعہ،اور اساتذہ جامعہ مدنیہ کی محنت سے ادارہ نے بہت ہی قلیل عرصہ میں ترقی کی،اور ایک مثالی ادارہ بن کرملک وقوم میں اپنانام روشن کیا،حفظ،دینیات،ناظرہ،قرآن وحدیث،فقہ وفتاوی،ابتدائی عربی سے عربی سشم تک کی تعلیم ہونے لگی،باضابطہ حدیث کی تعلیم کے لئے دارالحدیث کا بھی تعمیری کام جاری ہے، جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحبؒ کے اہتمام اور جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم وصدر مدرس جامعہ مدنیہ کی صدارت میں امسال مشکوٰۃ شریف (موقوف علیہ) کی تعلیم کا اضافہ کیاگیاہے، اس جماعت میں بھی طلبہ داخل درس ہیں، اور ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔بانی جامعہ حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے ہی اس کے قیام کے اول دن سے دعاء یونس(لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ) کا آغازکیاتھا،وہ سلسلہ آج بھی قائم ہے،ہرجمعرات کو دعاء یونس کا اہتمام ہوتاہے،جس میں تمام اساتذہ،طلبہ کے ساتھ،شہرکے معززحضرات شریک ہوتے ہیں،یاوہ دعاء کی گذارش کرتے ہیں، مرحومین کے لئے دعاء مغفرت،اور مریضوں کی صحت وشفایابی ودیگرمقاصد کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں ، معمول کے مطابق آج بھی دعاء یونس کا اہتمام ہوا،جس میں مولانامنہاج الدین صاحب،مفتی محمداکرم صاحب،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی احمدعلی، مولاناعبدالغنی، مولاناعبدالرحمن، حافظ نجم الہدی،مولاناسہیل اخترمظفرپوری،قاری عبدالحسیب،مولانا امیرالہدی، مولانا نورالزماں،قاری محمدصالح استوی، ودیگراساتذہ جامعہ مدنیہ شریک ہوئے ،دربھنگہ کےمشہور و معروف معالج جناب ڈاکٹر عبد الباسط صاحب رحمۃ اللہ علیہ آج رات انتقال فرماگئے،ان کے لئے خصوصی دعاء کااہتمام کیاگیا،جناب مولاناسہیل اخترمظفرپوری نے کہا:مرحوم انتہائی سادہ مزاج، نیک طینت ،غریب پرور ،علماء نواز، شریف انسان تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے،آمین،جناب مولانامنہاج الدین صاحب قاسمی کی دعاء پر مجلس اختتام پذیرہوئی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے