ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعاء یونس کا اہتمام،اساتذہ،طلبہ اور معززمہمانان کی...

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعاء یونس کا اہتمام،اساتذہ،طلبہ اور معززمہمانان کی شرکت

دعاء عبادات کا مغزہے:معاون مہتمم جامعہ مدنیہ
جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعاء یونس کا اہتمام،اساتذہ،طلبہ اور معززمہمانان کی شرکت
(پریس ریلیز)
نبی اکرم ﷺ نے فرمایاہے:کہ دُعامؤمن کا ہتھیار ہے، جس طرح ہتھیارکے ذریعہ انسان دشمن کے حملہ سے بچ سکتاہے،اسی طرح دعا بھی آفات سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔اسی طرح حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہےکہ تمہارے پروردگار میں بدرجہ غایت حیا اور کرم کی صفت ہے، جب بندہ اس کے آگے مانگنے کے لئے ہاتھ پھیلاتا ہے تواس کوحیا آتی ہے کہ ان کوخالی ہاتھ واپس کردے، یعنی کچھ نہ کچھ عطا فرمانے کا فیصلہ ضرور فرماتا ہے۔بلکہ اللہ کے رسول ﷺ نے تو دعاء کو عبادات کا مغز قرار دیاہے،جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں دعاء یونس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ ہذانے یہ باتیں کہیں،انہوں نے کہا:اللہ سے مانگنے میں کنجوسی مت کرو،اس لئے کہ وہ ذات بڑی سخی ہے،وہ تو بن مانگے دیتاہے،اور جب تم مانگوگے تو وہ ضرور دے گا۔انہوں نے کہا:تم اللہ کے راستے میں ہو،تمہاری دعائیں قبول کی جائیں گی،اسی لئے جامعہ کے بہت سے معاونین ،مخیرین،آپ سے دعاء کی امیدیں رکھتے ہیں۔معمول کے مطابق آج بروز جمعرات جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں ،بعد نماز فجردعاء یونس ”لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ”کااہتمام ہوا،جس میں جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے شعبہ دینیات،حفظ،عربی کے تمام طلبہ واساتذہ شریک ہوئے،معززمہمان جناب فرحان ایوبی صاحب ،اور فہدایوبی صاحب بھی بغرض دعاء تشریف لائے،اور دیکھ کر خوشی کا اظہارفرمایا۔آپ کو بتادیں کہ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ؛ریاست بہارکا بہت ہی مشہورومعروف ادارہ ہے،اکابرواسلاف کے مشورہ سے،مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے سابق پرنسپل جناب مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے 1989میں اس کو قائم کیا تھا، اور بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چاربچوں سے1990میں تعلیم کا آغازوافتتاح کیاتھا،بانی جامعہ،اور اساتذہ جامعہ مدنیہ کی محنت سے ادارہ نے بہت ہی قلیل عرصہ میں ترقی کی،اور ایک مثالی ادارہ بن کرملک وقوم میں اپنانام روشن کیا،بانی جامعہ حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے ہی اس کے قیام کے اول دن سے دعاء یونس کا آغازکیاتھا ،وہ سلسلہ آج بھی قائم ہے،ہرجمعرات کو دعاء یونس کا اہتمام ہوتاہے،جس میں تمام اساتذہ،طلبہ کے ساتھ،شہرکے معززحضرات شریک ہوتے ہیں،یاوہ دعاء کی گذارش کرتے ہیں، مرحومین کے لئے دعاء مغفرت،اور مریضوں کی صحت وشفایابی ودیگرمقاصد کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں،اہم شرکاء میں مولانامرغوب الرحمن قاسمی،مفتی عبدالاحدقاسمی، مفتی سیف الدین ،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی محمداکرم،مفتی احمدعلی، مولانا عبدالغنی، مولانا عبدالرحمن،حافظ نجم الہدی،مولاناسہیل اختر مظفر پور ی، قاری عبدالحسیب،مولانا امیرالہدی، مولانا نورالزماں،قاری محمدصالح استوی، مولانامحمد اکبرکے نام شامل ہیں،جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذید ہوئی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے