جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ متوجہ ہوں!

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ متوجہ ہوں!

(پریس ریلیز،مورخہ17/اگست)

سرکاری گائڈلائن اور ہدایات کے مطابق ریاستِ بہارکا مشہورومعروف ادارہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں آف لائن داخلہ جاری ہے،وہ طلبہ جنہوں نے آن لائن داخلہ لیاہے،یاجو قدیم وجدیدطلبہ داخلہ کے خواہشمندہیں،وہ جلدازجلدجامعہ مدنیہ حاضر ہوکر داخلہ کی کاروائی مکمل کرالیں،تاکہ جلدازجلد آف لائن تعلیمی نظام کوبحال کیاجاسکے،ان خیالات کا اظہارجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحب ؒ نے اپنے پریس اعلانیہ کے ذریعہ کیا۔ واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ؛ایک دینی،علمی، تعلیمی،مرکزی اوراقامتی ادارہ ہے،1989میں حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے شہرپٹنہ سے جانبِ مشرق سبل پور،میں اس ادارہ کو قائم کیا،اور1990میں بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چاربچوں سے تعلیم کا آغازوافتتاح کیا ، بانی جامعہ اور اساتذہ جامعہ مدنیہ کی محنت وجدوجہد کی وجہ سے بہت ہی قلیل عرصہ میں ادارہ نے ترقی کی اور ملک بھرمیں اپناایک نمایاں مقام حاصل کیا،45 /اساتذہ وملازمین کی زیرنگرانی700 طلبہ قرآن وحدیث،فقہ وفتاوی،علوم دینیہ اور عصریہ حاصل کرنے لگے،اور یہاںسے فارغ ہو کر ملک وقوم کے لئےاپنی خدمات انجام دینے میں آج بھی مصروف وسرگرم عمل ہیں،مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح یہاں بھی آف لائن تعلیمی سلسلہ موقوف رہا،تعلیمی خسارہ کودیکھتے ہوئے جامعہ مدنیہ کی انتظامیہ واساتذہ نےآن لائن تعلیمی نظام کافیصلہ لیا،اور اس پر پوری مضبوطی سے عمل کیاگیا،اس کے خاطرخواہ فوائدبھی محسوس کئے گئے،سرکارکی طرف سے واضح اعلان آنے کے بعد جامعہ مدنیہ نے بھی مدرسہ کھولنے کافیصلہ لیا،اس سلسلہ میں جامعہ مدنیہ کے ناظم تعلیمات جناب مفتی عبدلاحد صاحب نے کہا: طویل لاک ڈاؤن کے بعد حکومت ِبہار نے 16/اگست 2021 سے تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔اس کے مطابق جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مدرسہ کھولنے کا فیصلہ لیاہے، دفترتعلیمات کی طرف سے واضح اعلان بھی جاری کیاگیاہے،جس میں کہاگیاہے کہ:-مؤرخہ 16/اگست 2021ء مطابق 6/محرم الحرام 1443ھ بروز سوموار سے سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں آف لائن داخلہ جاری ہوچکا ہے، مندرجہ ذیل ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے داخلے کی کارروائی مکمل کروالیں، تاکہ جلدہی تعلیم باضابطہ شروع ہوسکے۔(1) سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق پچاس فیصد طلبہ کا ہی داخلہ لیا جائے گا، تعداد مکمل ہوجانے کے بعد داخلہ بند ہوجائے گا۔ تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں آن لائن رجسٹریشن کروانے والے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔(2) داخلے کی کارروائی 20/محرم الحرام 1443ھ مطابق 30/اگست 2021ء تک جاری رہےگی۔(3) دس سال سے کم عمر کے طالب علم کا داخلہ نہیں ہوسکے گا۔(4) داخلہ کے خواہشمند طلبہ اپنی تین تصویر، اپنا آدھار کارڈ اور اپنے سرپرست کے آدھار کارڈ کی نقل اور سرپرست کا اجازت نامہ ساتھ لائیں۔(5) سفر میں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ضرور کریں۔(6) روز مرہ کے ضروری سامان ساتھ لائیں۔(7) درسگاہ میں سفید لباس پہن کر ہی شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس لیے یونیفارم کے طور پر سفید لباس ضرور رکھیں۔(8) کورونا کا ماحول ہے، بلا وجہ مدرسے کے احاطے سے نکلنے اور ادھر ادھر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ناظم تعلیمات نے جدیدوقدیم طلبہ سے گذارش کی ہے وہ داخلہ کی کاروائی مکمل کرنے میں جلدی کریں۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے