جمعہ, 30, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں داخلہ کا آغاز

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں داخلہ کا آغاز

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں داخلہ کا آغاز
پریس اعلانیہ،مورخہ 13 مئی
ریاست بہارکا مشہورو معروف دینی،علمی،مرکزی،تعلیمی اور اقامتی ادارہ؛جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں مورخہ 14 مئی سے داخلہ امتحان کا آغاز ہورہا ہے،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے ناظم تعلیمات جناب مفتی عبدالاحد صاحب قاسمی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا:جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحبؒ ،اور معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی کی ہدایات کے مطابق داخلہ سے متعلق تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،الحمدللہ قدیم وجدید طلبہ کی آمدبھی شروع ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ ؛ریاست بہارکا بہت ہی
مشہورومعروف دینی،علمی، مرکزی اوراقامتی ادارہ ہے،1989میں اس کا قیام عمل میں آیا،اور1990میں بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چار بچوں سے بانی جامعہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحبؒ نے تعلیم کا آغاز وافتتاح فرمایا،بہت ہی مختصراور قلیل عرصہ میں ادارہ نے ترقی کی،اوراکابردارالعلوم دیوبند کی سرپرستی میں اپناایک نمایاں مقام حاصل کیا،2016میں حضرت مولانامحمد قاسم صاحبؒ کی سرپرستی میں 25سالہ تقریب وجلسہ دستاربندی بھی ہوئی،جس میں جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے ایک ہزار فارغین حفاظ کی دستاربندی کی گئی،جبکہ اب تک ہزاروں کی تعدادمیں یہاں سے تعلیم حاصل کرکےدارالعلوم دیوبند، مظاہر علوم ،ندوۃ العلماء لکھنوودیگرملک کے موقر اداروں میں فضیلت وفراغت کے بعد ملک وملت کے لئے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں،جامعہ مدنیہ حفظ،دینیات،ناظرہ قرآن کریم کے ساتھ اعدادیہ سے عربی ہفتم (مشکوٰۃ شریف) تک کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں،دفترتعلیمات جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ سے جاری اعلان کے مطابق (1)14، 15، 16/مئی 2022ء سنیچر، اتوار اور سموار کو جامعہ میں شعبۂ دینیات، شعبۂ حفظ اور شعبۂ عربی(اعدادیہ تا عربی ہفتم) تینوں شعبہ جات کے لیے امتحان داخلہ ہوگا۔(2) امتحان داخلہ میں کامیاب ہونے کے بعد ہی کوئی طالب علم داخلہ کا مستحق ہوگا۔جامعہ مدنیہ میں داخلہ کے لیے آنے والے طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ دوعدد اپنی نئی تصویر، اپنا آدھار کارڈ اور اپنے والد کے آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی ساتھ لائیں۔اسی طرح یہ بھی ضروری ہےکہ اپنے سرپرست (گارجین) کے ساتھ آئیں۔
داخلے سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرلیں:9852724563،یہ اطلاع خالدانورپورنوی نے دی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے