جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے ناظم تعلیمات جناب مفتی عبدالاحد صاحب نے طلاع دیتے ہوئے کہا:انتہائی خوشی کی بات ہے کہ طویل عرصے کے بعد حکومت بہار نے 16/اگست 2021 سے تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
لہذا جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں داخلہ کے خواہشمند تمام طلبہ کرام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مؤرخہ 16/اگست 2021ء مطابق 6/محرم الحرام 1443ھ بروز سوموار سے سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں آف لائن داخلہ جاری ہوچکا ہے، مندرجہ ذیل ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے داخلے کی کارروائی مکمل کروالیں، تاکہ آپ کی تعلیم باضابطہ شروع ہوسکے۔
ہدایات:
سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق پچاس فیصد طلبہ کا ہی داخلہ لیا جائے گا، تعداد مکمل ہوجانے کے بعد داخلہ بند ہوجائے گا۔ تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں آن لائن رجسٹریشن کروانے والے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔
داخلے کی کارروائی 20/محرم الحرام 1443ھ مطابق 30/اگست 2021ء تک جاری رہےگی۔
دس سال سے کم عمر کے طالب علم کا داخلہ نہیں ہوسکے گا۔
داخلہ کے خواہشمند طلبہ اپنی تین تصویر، اپنا آدھار کارڈ اور اپنے سرپرست کے آدھار کارڈ کی نقل اور سرپرست کا اجازت نامہ ساتھ لائیں۔
سفر میں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ضرور کریں۔
روز مرہ کے ضروری سامان ساتھ لائیں۔
درسگاہ میں سفید لباس پہن کر ہی شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس لیے یونیفارم کے طور پر سفید لباس ضرور رکھیں۔
موبائل آپ کی تعلیم میں خلل ڈالے گا، اس لیے موبائل فون ہرگز نہ لائیں۔
کورونا کا ماحول ہے، یاد رکھیں آپ کو بلا وجہ مدرسے کے احاطے سے نکلنے اور ادھر ادھر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خالص تعلیمی مقصد سے تشریف لائیں۔
جامعہ کے اصول و ضوابط کی مکمل رعایت کرنی ہوگی۔
رابطہ نمبر 9852724563