جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں امتحان ششماہی جاری

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں امتحان ششماہی جاری

بحیثیت ممتحن اساتذہ دارالعلوم دیوبند کی بھی ہوگی شرکت
(پٹنہ،22نومبر)
ریاست بہار کی راجدھانی، شہر پٹنہ میں واقع بہت ہی مشہورو معروف،علمی، مرکزی اوراقامتی ادارہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں امتحان ششماہی جاری ہے،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی کی قیادت اورناظم امتحان جناب مفتی عبدالاحد صاحب کی نگرانی میں گذشتہ 21 نومبرسے ہی امتحان ششماہی کا آغاز ہوچکاہے،حفظ،دینیات،فارسی سے عربی ہفتم تک کے تمام طلبہ کا امتحان تقریری اور تحریری دونوں طریقہ سے لیاجارہاہے، تحریری امتحان کے لئے جامعہ مدنیہ کی وسیع وعریض مسجدکو خاص کیاگیاہے۔

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں امتحان ششماہی جاری

جبکہ تقریری امتحان درسگاہوں میں لئے جارہے ہیں،جناب مولانامنہاج الدین صاحب قاسمی،مفتی سیف الدین صاحب،مفتی محمداکرم،مفتی احمدعلی،حافظ نجم الہدی، مولاناعبدالغنی، مولاناعبدالرحمن،مولاناسہیل اخترمظفرپوری،قاری عبدالحسیب، مولانا امیرالہدی،قاری دستگیر،مولانافیاض ودیگراساتذہ امتحان گاہ میں طلبہ کی نگرانی کرہے ہیں، جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحب نے اطلاع دیتے ہوئے کہا:کہ مورخہ 24 نومبر کو ممتحن کی حیثیت سے دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ میں سے جناب مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی، جناب مولانا محمد علی صاحب بجنوری بھی تشریف لارہے ہیں، واضح رہے کہ :جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ دینی اور تعلیمی ادارہ ہے، 1989میں اس کا قیام عمل میں آیاتھا، 1990میں بھاگلپور کے فساد زدہ مظلومین کے چار بچوں سے بانی جامعہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحبؒ نے تعلیم کا آغاز و افتتاح فرمایا تھا، بانی جامعہ ؒ اور ان کے رفقاء کی جدوجہد سے ادارہ نے بہت ہی مختصر اور قلیل عرصہ میں ترقی کی، اور بہت ہی معیاری تعلیم ہونے لگی، اس مدرسہ کے قیام کے اول دن سے ہی سالانہ اور ششماہی امتحانات کی نگرانی دارالعلوم دیوبند کے مؤقر اساتذہ کرتے رہے ہیں، اسی معمول کے مطابق امسال بھی دارالعلوم دیوبند کے سینئر استاذ جناب مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی، اور جناب مولانا محمد علی صاحب بجنوری بحیثت ممتحن جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ تشریف لارہے ہیں،اساتذہ دارالعلوم دیوبند کی آمدکی وجہ سے ادارہ کا معیار سمجھ میں آتاہے، اور تعلیمی صورتِ حال کاجائزہ لینے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ اساتذہ دارالعلوم دیوبند کے علاوہ جناب قاری قمرالدین صاحب مہتمم مدرسہ قرآنیہ، سوگیہ، شیوہر، مولانا عبدالستار صاحب امام وخطیب تبارک علی مسجد باقر گنج، مولانا محمد فاروق صاحب امام جامع مسجد نیو پاٹلی پترا کالونی بھی حفظ اور دینیات کے بچوں کا امتحان لینے کی غرض سے جامعہ تشریف رہے ہیں،یہ اطلاع ناظم شعبہ نشرواشاعت مفتی خالدانورپورنوی نے دی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے