جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتجامعہ دارالقرآن للبنات شہریا پورنیہ میں انعامی وثقافتی پروگرام کاانعقاد

جامعہ دارالقرآن للبنات شہریا پورنیہ میں انعامی وثقافتی پروگرام کاانعقاد

لڑکیوں میں دینی وتعلیمی بیداری کی سخت ضرورت ہے:صدر جمعیۃ علماء بہار

جامعہ دارالقرآن للبنات شہریا،پورنیہ کے انعامی وثقافتی پروگرام میں،صدر محترم جمعیۃ علماء بہارکا اہم خطاب

(پریس ریلیز)بچیوں کو دینی تعلیم سے جوڑئیے،اس کے بغیر ارتدادی فتنوں سے آپ بچیوں کو نہیں بچا سکتے ہیں،صالح اور پاکیزہ معاشرہ کی تعمیر کے لئے لڑکیوں میں دینی وتعلیمی بیداری کی سخت ضرورت ہے،ان خیالات کااظہارجامعہ دارالقرآن للبنات شہریا،پورنیہ کے انعامی وثقافتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب مولانا مفتی جاویداقبال قاسمی صاحب صدرجمعیۃ علماء بہارنے کیا،واضح رہے کہ بچیوں کودینی تعلیم سے جوڑنے کے لئے،حضرت فدائے ملتؒ کے خلیفہ اور جمعیۃ علماء بہارکے صدرمحترم جناب مفتی جاویداقبال صاحب کی سرپرستی میں، سرزمین شہریا،پورنیہ میں جامعہ دارالقرآن للبنات کاقیام عمل میں لایاگیاہے،اس وقت بہت ہی منظم انداز میں دینیات اول،دوم،سوم کی طالبات اور طلبہ علوم دینیہ اور عصریہ حاصل کرنے میں مصروف وسرگرم ہیں،جناب حافظ ثمرالحق شہریااس کے نگراں ہیں،اس کی نگرانی میں محض ایک سال سے کم کی مدت میں ادارہ نے ترقی کی،اور اس وقت 85 بچے اور بچیاں زیرترتعلیم ہیں،مورخہ 27 کتوبر کو امتحان ششماہی لیاگیا،بحیثیت ممتحن جناب مولانامحمدناصرمظاہری،مولانارئیس مظاہری،(دومہنی) ماسٹر محمدسلمان ظفر(شہریا) شریک ہوئے،امتحان کے بعد وہ بیحد متاثرہوئے،آج اس سلسلہ میں انعامی وثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں ادارہ کے سرپرست محترم جناب مفتی جاویداقبال صاحب قاسمی،اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب مولانامعظم علی صاحب کشن گنج ،مولاناارشد کبیرخاقان مظاہری جنرل سکریٹری ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ ،مفتی قربان صاحب پورنیہ،مولانا ارشد حبیب قاسمی رحمانی مکتب ڈومریا ارریہ، مولانامحمدعارف انورصاحب ناظم دارالعلوم زکریامجگواں ہاٹ، جناب مفتی خالدانورپورنوی،المظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار،مفتی عبدالغنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بیسہ بلاک پورنیہ،جناب مولانانجم السحر اعظمی مہتمم جامعہ سیدناعمرفاروق اورا،نندیاں،جناب مولانامحمدناصرمظاہری،مولانارئیس مظاہری،(دومہنی) ماسٹر محمدسلمان ظفر(شہریا)، مولاناابوالقاسم صاحب، مولانا شفیق عالم شہریا،حافظ شمشاد عالم صاحب،حافظ فیضان عالم شریک ہوئے،ادارہ کے سرپرست جناب مفتی جاویداقبال صاحب قاسمی کی صدارت میں اجلاس کاآغاز ہوا، بچیوں نے سب  سے پہلے ثقافتی پروگرام پیش کیا،مفتی خالدانورپورنوی نے ادارہ کے اغراض ومقاصد کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بیٹیوں کی تعلیم کی اہمیت پر مختصرا روشنی ڈالی،انہوں نے کہا:بیٹیوں کو جوکچھ بھی پڑھائیں،لیکن قرآن کی تعلیم پہلے دلائیں،اس کے اندردین آجائے،وہ نمازی بن جائیں،ایک ماں،ایک بیوی،اور ایک بہن کاکرداراسی طرح وہ پیش کرسکیں ،جو اسلام میں مطلوب ومقصود ہیں،پھر دیکھئے سماج میں انقلاب کیوں نہیں آتاہے؟جناب مولامحمدعارف انورصاحب مظاہری نےبھی مختصر خطاب کیا،اور کہا : کہ واقعی بچیوں کو اسلامی تعلیم دلانااس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،مفتی عبدالغنی صاحب،مولانارئیس صاحب،نے بھی اپنے تاثراتی خطاب میں جامعہ دارالقرآن للبنات کی کارکردگی کو سراہا،اور اس کوعلاقہ کی اہم ضرورت کی تکمیل قراردیا،اجلاس کی صدارت کررہے ،سرپرست محترم جناب مفتی جاویداقبال صاحب قاسمی نے اہم اور جامع صدارتی خطاب فرمایا،انہوں نے کہا:آج مسلمانوں میں دینی تعلیم نہیں ہے،بچیاں مرتد ہورہی ہیں،وہ غیروں کے ساتھ بھاگ رہی ہیں،اس کی واحد وجہ یہی ہے کہ دینی تعلیم کی کمی ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہرہرعلاوہ میں اس طرح کاادارہ قائم ہو،اس کے بغیر ہم بچیوں کو مرتدہونے سے نہیں بچاسکتے ہیں،انہوںنے اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کابھی تذکرہ کیا،اور دینی تعلیم کے تئیں اس کی سنجیدہ کوششوں کابھی ذکرکیا۔اس کے بعد اول ،دوم ،سوم حاصل کرنے والی بچیوں اور بچے کا انعامات دئیے گئے،دینیات سوم میں اول پوزیشن آسیہ بنت سیدعالم،دوم پوزیشن راضیہ پروین بنت محمدفاروق،سوم پوزیشن مہہ جبیں بنت مجیب عالم نے حاصل کئے،دینیات دوم میں اول مقام فیضان بن مجاہدعالم،دوم مقام سہیل بن مبارک ،سوم مقام ثریاخالد بنت مفتی خالدانور،دینیات اول میںاول مقام دلشیدی بنت محمددلشاد،دوم مقام حارث بن عبدالقادر،سوم مقام سمیہ بنت آفاق عالم نے حاصل کیا،اور انہیں انعامات دئیے گئے،حفظ کررہی ایک طالبہ کو خصوصی انعام دیاگیا،بقیہ تمام بچیوں اور بچوں کو عمومی انعام دیاگیا،اساتذہ میں حافظ ثمرالحق اور ماسٹر ارباض عالم کو بھی نوازاگیا،اور انہیں بیگ دیاگیا،جناب مفتی جاویداقبال صاحب قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے