بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزجامعہ حمانی مونگیر کے شعبہ دارالحکمت میں تقابلی انعامی مقابلہ

جامعہ حمانی مونگیر کے شعبہ دارالحکمت میں تقابلی انعامی مقابلہ

جامعہ حمانی مونگیر کے شعبہ دارالحکمت میں تقابلی انعامی مقابلہ

دارالحکمت کے طلبہ نے النادی العربی کے تحت ایک تقابلی انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا جس میں ابتدائی درجہ کے طلبہ نے عربی اور انگریزی زبان میں بے تکلف روانی کے ساتھ تقریر کیا اورمختلف فنون کا مظاہرہ کیا۔

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے سرپرست امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی ہدایت پر شعبہ دارالحکمت کے طلبہ نے النادی العربی کے تحت ایک تقابلی انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا۔ جس میں دارالحکمت کے صف اول سے لے کر ثامن تک کے طلبہ نے جوش و جذبہ کے ساتھ حصہ لیا۔ اس انعامی مقابلہ میں طلبہ نے عربی اور انگریزی زبان میں مختلف عناوین پر بے تکلف روانی کے ساتھ تقریر کیا اور اپنی تقریری صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ چھوٹے چھوٹے طلبہ نے عربی و انگریزی زبان میں مکالمہ (گفگتو) کر کے سامعین کی خوب داد و تحسین وصول کی۔ انعامی مقابلہ میں ایک دلچسپ ارتجالی مسابقہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف پرچیوں میں جنرل نولیج کے کچھ سوالات درج تھے۔ طلبہ کو تین تین پرچیاں اٹھا کر ان میں درج سوالات کا جواب دینا تھا۔ طلبہ نے اس مقابلہ میں بھی برجستہ سوالات کا جواب دے کر شرکا کو خوب مسرور کیا۔

اس تقابلی پروگرام کا پورا انتظام و اہتمام دارالحکمت کے درجہ الصف العاشر کے طلبہ نے انجام دیا۔ خوبصورت اور منظم انتظام و اہتمام سے طلبہ نے اپنی انتظامی صلاحیت کا بھر پور جوہر دکھایا۔
بائٹ مولانا عبدالاحد
مقابلہ میں اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد انعام دیا گیا اور مقالبہ میں شریک ہونے والے دیگر تمام طلبہ کو بھی تشجیعی انعام سے نوازا گیا۔
انگریزی تقریر میں اول،دوم اور سوم پوزیشن منہاج رحمانی،اسجد رحمانی اور فرید رحمانی نے حاصل کیا۔وہیں عربی تقریر میں محمد عادل، محمد مختار اورمحمد فیضان نے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کیا۔ اس کے علاوہ عربی محادثہ، انگریزی کنورسیشن اور جنرل نالیج کے ارتجالی مقابلہ میں محمد فرید رحمانی، حسنین، رحمت اللہ، حذیفہ، یوسف، نوید اور حارث نے پوزیزنز حاصل کئے۔
جامعہ رحمانی میں مصر کے عربی زبان و ادب کے استاذ شیخ تہامی ابو نعمہ نے عربی زبان میں خطاب کر کے طلبہ کی خوب ستائش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعائیں کی۔ اخیر میں جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے ناظم تعلیمات جناب مولانا عبدالدیان صاحب رحمانی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ناصحانہ کلمات کہے اور عربی زبان و ادب کی اہمیت و افادیت پر قیمتی روشنی ڈالی۔
پروگرام میں دارالحکمت کے اساتذہ جناب مولانا صالحین ندوی، مولانا شمشیر حیدر قاسمی، مفتی حسن آزاد قاسمی، مفتی معین کوثرقاسمی، مفتی مسیح اللہ قاسمی، قاری احسان قاسمی، مولانا عبدالاحد رحمانی ازہری، مولانا عبدالعلیم رحمانی ازہری، فضل رحمٰں رحمانی، قاری وسیم بطور مدعووین خصوصی شریک تھے۔
پروگرام میں حکم کے فرائض جناب مولانا وجہ القمر ندوی، مولانا محمد نورالدین ندوی ازہری اور مفتی حسن آزاد قاسمی صاحبان نے انجام دئے۔وہیں نظامت الصف العاشر کے طالب علم محمد مشکور رحمانی اور محمد آصف رحمانی نے انجام دئے۔
حضرت مولانا عبدالدیان صاحب رحمانی کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
مرسل
محمد شاہد رحمانی
متعلم (شعبہ صحافت) جامعہ رحمانی مونگیر

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے