تگرہ گاؤں میں آگ سے کئی گھر خاکسترجمعیت علماء ہند کے وفد نے کی مدد

76

( مبارک میواتی آلی میو )
میوات کی فروزپور جھرکہ اسمبلی کے گاؤں تگرہ میں آگ لگنے سے کئی گھر خاکستر ہوگئے آج جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے صدر حضرت مولانا یحی کریمی،جمعیت علماء گروگرام کے صدر حضرت مولانا مفتی محمد سلیم قاسمی بنارسی کے مشورہ سے سماجی کارکن مولانا صابر مظاہری ساکرس ایک وفد کے ہمراہ تگرہ گاؤں پہنچے جہاں مولانا صابر مظاہری ساکرس نے جلے ہوئے گھروں کا معائنہ کیا اور زیادہ نقصان والے گھروں میں ضروری معاوضہ دیا، مولانا صابر مظاہری نے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے انکو معاوضہ دیا جائے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ کس وجہ سے آگ لگی ہے، مولانا صابر مظاہری نے کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ان غریب کنبہ کی مدد کرنی چاہیے۔