قائد جمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم کی کامیاب صدارت میں بھوپال میں جمعیت علماء ہند کی ریاستی و علاقائی یونٹوں کے صدور و نظماء اعلیٰ کے دو روزہ مذاکراتی اجلاس میں منظور کی گئیں تجاویز،منصوبے،عزائم اور عہد وپیمان پر ہماری طرف سے سبھوں کو خوب خوب مبارکباد اور نیک خواہشات۔۔۔۔
آج میرے الفاظ کے بجائے شعراء کرام کے کلام کے ذریعے!
علامہ اقبال کی زبان میں:
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں…
جگر مراد آبادی کی زبان میں:
ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیں
ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں۔۔۔
اکبر الہ آبادی کی زبان میں:
لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کو
مرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں۔۔۔
جگر مراد آبادی کی زبان میں:
اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دل
ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا۔۔۔
مجروح سلطانپوری کی زبان میں:
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہار
رقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ۔۔۔
آل احمد سرور کی زبان میں:
ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکن
طوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے…
شکیل اعظمی کی زبان میں:
ہار ہو جاتی ہے جب مان لیا جاتا ہے
جیت تب ہوتی ہے جب ٹھان لیا جاتا ہے۔۔۔
علامہ جمیل مظہری کی زبان میں:
جلانے والے جلاتے ہی ہیں چراغ آخر
یہ کیا کہا کہ ہوا تیز ہے زمانے کی۔۔۔
اور نفیس انبالوی کی زبان میں:
اسے گماں ہے کہ میری اڑان کچھ کم ہے
مجھے یقیں ہے کہ یہ آسمان کچھ کم ہے۔۔۔
رب العالمین ان شعراء کرام کی مغفرت فرمائے اور ان کے ذریعے تحریکی تخلیقات کو جمعیت علماء ہند کے ایک ایک کارکن کے حق میں قبول فرمائے!
محمد اطہر القاسمی
نائب صدر جمعیت علماء بہار
11/09/2022