تنظیم الفلاح ایجو کیشنل سوسائٹی، پولی سنت کبیر نگر کے زیر اہتمام، ایک مجلس کا انعقاد،

189

تنظیم الفلاح ایجو کیشنل سوسائٹی، پولی سنت کبیر نگر کے زیر اہتمام، ایک مجلس کا انعقاد،
عقیل احمد خان
دھن گھٹا سنت کبیر نگر 15 دسمبر

کسی بھی تنظیم جماعت یا ادارے کے تمام وابستگان اپنی صلاحیت کے مطابق متحرک اور مفید کردار ادا نہ کریں تو اس جماعت کا اپنے مقاصد اور اہداف کے حصول میں کامیاب ہونا معجزہ ہی ہوسکتا ہے۔ تحریک میں یوں تو مختلف سطحوں پر بہت سی تعلیمی و اصلاحی،و تربیتی سرگرمیاں جاری رہتی ہے مگر حقیقی فلاح تب ہی موثر ہوسکتی ہے جب اس کے تمام رفقاء براہ راست فلاحی، عمل میں شریک ہوں۔ چاہے وہ تعلیمی بیداری کے اعتبار سے ہو یا انسانیت کی فلاح و بہبود یا قوم کی خدمات کے اعتبار سے ہو اس مقصد کے حصول کے لئے ایک سادہ اور موثر تعلیمی فلاحی واصلاحی، تنظیم الفلاح ایجو کیشنل سوسائٹی کے نام سے 11/8/2019 کو تشکیل دی گئی تھی ، جس کے صدر ہیں مولانا ڈاکٹر محمد مصعب صاحب قاسمی علیگ، نائب صدر، مولانا شکیل احمد صاحب حلیمی، خیرا، سکریٹری، جناب مولانا آس محمد صاحب حقی، سونہن ، ترجمان تنظیم، مفتی احتشام الحق، مظاہری چھتہی، معاون محمد نعمان پولی، اس وقت یہ تنظیم الحمد للہ ثم الحمد للہ، اپنے مقاصد اور حصول منزل میں سر گرم عمل ھے،
لہذا، اسی مذکورہ تنظیم کے زیر اہتمام آج بتاریخ 13/ 12/ 2020 بعد نماز ظہر متصلا، پولی چوراہے پر تنظیم کے متعلق ایک اہم مجلس کا انعقاد کیا گیا ھے جس میں تنظیم کے متعلق اہم اور مفید باتوں پر روشنی بھی ڈالی گئی اور حالات کے پیش نظر ہمارے مادر علمی کے پرائمری درجات کے کچھ اساتذہ جن کی تنخواہیں بستان العلوم میں مالی فراہمی نہ ہو نے کی وجہ سے بند چل رہی ہیں تنظیم کی جانب سے ان کو نصف تنخواہیں بھی دی گئی ،اور کچھ غریبوں اور یتیموں میں بھی مالی امداد کی گئی اور مزید کچھ تقاضے بھی رکھے گئے جس کو تمام ممبران نے بخوشی قبول کیا، اس موقع پر، پردھان عہدے کے امید وار جناب رحمت علی صاحب پولی، احمد علی، تنویر اختر، عبد الباسط، وغیرہ دیگر حضرات موجود رہے،