تمام سیاسی جماعتوں نے ضلع پنچایت کے انتخاب میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے تیاری شروع کر دی ہے، سنت کبیر نگر (ایم صادق )

45

تمام سیاسی جماعتوں نے ضلع پنچایت کے انتخاب میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے تیاری شروع کر دی ہے،
سنت کبیر نگر (ایم صادق )
ضلع پنچایت کے انتخاب کے ممکنہ امیدوار سے درخواستیں وصول کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سماجوادی پارٹی کے ضلع نائب صدر محمد احمد نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی ریزرویشن سے متعلق حتمی فہرست 14 مارچ کو شائع کی جانی ہے۔ضلع پنچایت انتخاب میں سماجوادی پارٹی پوری طاقت سے انتخاب میں حصہ لے گی۔
انھونے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاست کے تمام اضلاع میں ضلعی تنظیم کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔
سماج وادی پارٹی ضلع سنت کبیر نگر پوری مضبوطی کے ساتھ انتخاب میں حصہ لے گی ۔پارٹی سطح پر کافی سرگرمی ہے۔ پارٹی کے تمام بڑے قائدین اور ذمہ دار شراکت دار اس کام میں مصروف ہیں ۔رزرویشن کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد وارڈ وار امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا
دو بار وارڈ نمبر 09 سے ضلع پنچایت ممبر رہے محمد احمد نے اپنے وارڈ کے تمام معزز ووٹر سے گزارش کی کہ آپ میرے ساتھ اپنا تعاون برقرار رکھیں ، میں آپ کے تعاون سے علاقہ کی ترقی اور پیش رفت کی ترجیح کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہونگا۔
میں ہمیشہ عوامی خدمت اور علاقہ کو ماڈل علاقہ بنانے میں پیش پیش ر ہونگا،