بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتتمام زبانوں میں عربی زبان سب سے آسان ہے : محمد حماد الکریمی...

تمام زبانوں میں عربی زبان سب سے آسان ہے : محمد حماد الکریمی الندوی

تمام زبانوں میں عربی زبان سب سے آسان ہے : محمد حماد الکریمی الندوی
جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ میں عربی زبان وادب پر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز
پریس ریلیز، 7 جون 2022
دنیا میں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں ، مگر کچھ عرصہ گذرنے کے بعد اس میں تبدیلی آجاتی ہے ، نئے نئے الفاظ سامنے آجاتے ہیں، مثلا اردو زبان ہے ، آج سے پچاس ، سوسال قبل بہت سے الفاظ استعمال ہوتے تھے، آج ان الفاظ کا کوئی نام ونشان نہیں ہے ، لیکن عربی زبان کی خصوصیت یہ ہےکہ نزول قرآن کے وقت جس طرح بولی جاتی تھی ، آج بھی اسی طرح بولی جاتی ہے ، اور رہتی دنیا تک اسی طرح بولی جاتی رہے گی، عربی زبان سیکھنا چاہئے ، جس طرٖح اللہ کے رسول ﷺ کی دیگر سنتوں پر عمل کرنے سے ثواب ملتاہے ،اگر کوئی اس لئے عربی زبان سیکھتاہے کہ میرے نبیﷺ کی یہ زبان تھی، تو یہ بھی سنت واستحباب کہ درجہ میں ہوگا، اور سیکھنے کا ثواب ملے گا،ان خیالات کا اظہار جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میںعربی زبان وادب پر منعقد سہ روزہ تربیتی ورکشاپ (کورس) سے خطاب کرتے ہوئے فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی نے کیا، واضح رہےکہ المعہد الاسلامی العربی لعموم الہند کے امین عام فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی کا شمار ان لوگوں میں ہوتاہے جو عربی زبان وادب سے حددرجہ عشق ومحبت رکھتے ہیں، اور ملک بھرکے مدرسوں ،اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میںجاجاکر عربی زبان سکھانے اور عربی زبان کی طرف توجہ دلانے کے لئے مکمل کوشاں رہتے ہیں، ریاست بہار کا مشہور ومعروف ، دینی ،علمی، مرکزی، اور اقامتی ادارہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں بھی عربی زبان وادب ، فقہ وفتاوی، اورقرآن وحدیث کی تعلیم دی جاتی ہے ، عربی زبان وادب میںفروغ اور طلبہ کے اندر عربی زبان میںمزید دلچسپی پیداکرنے کے لئے فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی کو دعوت دی گئی، اور آپ کی قیادت میں سہ روزہ عربی کورس کرانے کا فیصلہ لیاگیا، جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحبؒ کے اہتمام اور جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کی صدارت میں سہ روزہ تربیتی ورکشاب کا آغاز صبح کے آٹھ بجے ہوا،قرآن کریم کی تلاوت اور نعتِ نبی ﷺ کے بعد ورکشاف اور سہ روزہ عربی کورس کی نظامت کررہے مفتی عبدالاحد صاحب قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے مہمان محترم کا تعارف کرایا،اور عربی زبان سیکھنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے،آج سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کےا غراض ومقاصد کی طرف توجہ دلائی، انہوں نے کہا: کہ عربی زبان سیکھنے کے لئے تین دن کے پروگرام کی ترتیب بنائی گئی ہے،آج اس کا پہلادن ہے،9مئی تک ،کئی نشستوں میں عربی زبان میں تربیتی کورس کرایاجائے گا،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے طلبہ اور اساتذہ نے یقین دلائی کہ ان شاء اللہ آخری دن تک مکمل یکسوئی کے ساتھ تربیتی ورکشاپ سے استفادہ کریں گے،پہلی نشست کا آغاز صبح کے آٹھ بجے ہوا،جس میں جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے شعبہ دینیات،حفظ،عربی کے تمام طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے، اس نشست میں فضیلۃ الشیخ محمد حماد الکریمی الندوی نے عربی زبان وادب کی اہمیت وفضیلت اور ضرورت پر پہلے عربی زبان میں،پھر اردوزبان میں اہم خطاب کیا، انہوں نے کہا:عربی زبان سیکھنا ،بولنا بہت آسان ہے، قرآن کریم میںجہاں بھی عربی زبان کا لفظ آیاہے ، وہاں کوئی نہ کوئی ایسا لفظ ضرور موجود ہے جس سے سمجھ میںآتاہے کہ عربی زبان آسان ہے ، انہوں نے کہا: عام حالات میں کم بولنا اچھی بات ہے ، لیکن اگر زبان سیکھنا ہے تو خوب بولنا ہوگا، ظہر کی نماز کے بعد قرآن کریم کی تلاوت سے دوسری نشست کا آغاز ہوا، اس نشست میں جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے صرف شعبہ عربی کے طلبہ اورشعبہ عربی کے اساتذہ شریک ہوئے ، تربیتی خطاب کا آغاز کرتے ہوئے مولانا حماد الکریمی الندوی نے فرمایا: آپ میں سے جو لوگ تیرنا جانتے ہیں کیاآپ نے کتاب پڑھ کر تیرنا سیکھاہے ؟اسی طرح عربی زبان سیکھنے کےلئے بہترین قواعد، کا پڑھنا ضروری نہیں ہے ، انہوں نے روز مرہ استعمال ہونے والے عربی الفاظ بھی بتائے ، اور آسان زبان اس طرف رہنمائی فرمائی کہ عربی زبان کا سیکھناکتناآسان ہے،اخیرمیں کچھ ضروری سوالات بھی انہوں نے لکھ کردئیے،اور طلبہ واساتذہ کو پابند بنایاکہ کچھ دیرمیں لکھ کر اس کاجواب دیں،طلبہ واساتذہ نے بصدشوق جوابات بھی دئیے،اور خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا: کہ اس طرح کے پروگرا م سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہاہے۔آج کے دونوں  نشستوں کی صدارت جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم نے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے فرمائی،نشست اول میں انہوں نے مختصر اور جامع صدارتی خطاب بھی فرمایا،صدارتی خطاب میں عربی زبان وادب کی اہمیت وفضیلت کے ساتھ ،مہمان معظم کے سامنےجامعہ مدنیہ کا تعارف بھی کرایا،اورکہاکہ یہاں پر ہرجمعرات کو انجمن بزم مدنی کے ذریعہ عربی ،اردو زبان سیکھنے کی طرف،اور تقریرکرنے کی عملی مشق کرائی جاتی ہے،اہم شرکاء میں جناب مفتی عبدالاحدقاسمی،مفتی محمد سیف الدین،مفتی خالدانورپورنوی،مفتی محمداکرم،مفتی احمدعلی،مولاناعبدالرحمن،قاری ایازاحمد،مولاناعبدالغنی،مولاناسہیل اخترمظفرپوری،حافظ نجم الہدی، مولانا نورالزماں دریاپوری کے نام خصوصی طورپرقابل ذکرہیں،دعاء پر مجلس اختتام پذیرہوئی۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے