*تمام اہل وطن کو 75 ویں جشن یوم آزادی مبارک ہو!*
—————-
کل 15 اگست 2022 کے موقع سے پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ 75 ویں تقریب جشن آزادی منائی جائے گی۔
جملہ اہل علم اس بات سے واقف ہیں کہ یہ آزادی ہمیں بےشمار قربانیاں دے کر حاصل ہوئیں ہیں۔اس تحریک میں یوں تو تمام برادران وطن نے اپنا بلیدان پیش کیا لیکن مسلمانوں اور علماء کرام نے قائدانہ کردار ادا کیا ہے،جسے متعصب لوگ یا جماعتیں بھلا تو سکتی ہیں؛مٹانہیں سکتیں۔
فی الوقت ملک جس ڈگر پر چل پڑا ہے ایسے میں ہم نفرتی ٹولوں کو کوسنے کے بجائے اپنے حصے کا کام کر نکلیں۔
اپنے اکابرین کی قربانیوں کے تذکرے کی جہاں گنجائش ہو اس سے ہرگز نہ چوکیں۔کسی بھی حال میں مرعوبیت کے شکار نہ ہوں۔تاریخ تو تاریخ ہے،اب جن کے آباء و اجداد کی تاریخیں ہیں ان پر تو فرض ہے کہ وہ اسے ہرگز نہ بھولیں۔
یاد رکھیں کہ مخلصانہ قربانیاں کبھی رائگاں نہیں جاتیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام مرحوم اکابرین کی روحوں کو شاد باد رکھے اور ہم ان کے خوشہ چینوں کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہرطرح کی واجب قربانیوں کے جذبے سے سرشار فرمائے۔
انشاءاللہ جمعیت علماء ارریہ کے صدر دفتر میں ضلعی صدر ڈاکٹر عابد حسین صاحب پرچم کشائی فرمائیں گے۔بقیہ تمام بلاک کی یونٹوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر اپنی سہولت کے اعتبار سے تقریب پرچم کشائی فرمائیں!
محمد اطہر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیت علماء ارریہ بہار۔
14/ اگست 2022
تمام اہل وطن کو 75 ویں جشن یوم آزادی مبارک ہو!
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!