تقریب حب رسول اکرم کا اجراء منعقد

100

دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)
( عقیل احمد خان)
سیرت النبی پر مشتمل کتاب حب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کا تقاضہ کا اجراء مدرسہ عربیہ مصباح العلوم جامع مسجد مہولی میں منعقد ہوا،جس میں اکابرین کے ہاتھوں مذکورہ کتاب کا اجراء عمل میں آیا،اس موقع پر مولانا حسان احمد قاسمی خطیب جامع مسجد مہولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ہر ادا مثالی اور نمونہ کی ہے اور ہر ایمان والے اس کا عزم رکھنا چاہئے کہ اس کی پوری زندگی تعلیمات نبوی کے مطابق اور موافق ہونا چاہیے،کیونکہ جس کی زندگی سیرت رسول سے خالی ہے،اس کی زندگی ہر طرح سے ناکام ہے،اس لئے سیرت کی اہمیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جس وقت اس پر حملے بہت ہورہے ہوں،
مولانا محبوب احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری زندگی اسی وقت خوبصورت ہوسکتی ہے جب ہم میں نبی کی اطاعت کا جذبہ موجزن ہو،
اس موقع پر مولانا مقبول احمد جونپوری مولانا سلطان احمد قاسمی،مفتی حفیظ اللہ قاسمی،مفتی احتشام الحق مظاہری،مولانا محمد حسان ندوی،مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات موجود رہیں