بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزتعلیم اور روزگار کے ميدان میں نمایاں خدمات پر مفیض الدین الریاضی...

تعلیم اور روزگار کے ميدان میں نمایاں خدمات پر مفیض الدین الریاضی کو بہار کے سابق وزیر اعلی کے ذریعہ ایوارڈ دے کر ہمت افزائی

ارریہ 11 اکتوبر/ (اسرار عادل عالیاوی) باشندگانِ ارریہ کے لیے نہایت ہی فرحت و شادمانی کی بات ہے کہ آج پٹنہ میں شاہ سماج کا مہاسمیلن پروگرام میں حَسَنہ ایجوکیشنل ٹرسٹ ارریہ کے چیئرمین شیخ مفیض الدین الریاضی کو تعلیم کے میدان میں نسل و مذہب سے اوپر اٹھ کر چھوٹے چھوٹے ٹولے محلے میں درجنوں اسکول و مدارس کے ذریعے سماج کو تعلیم یافتہ بنا کر آگے بڑھانے کے لیے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جناب جیتن رام مانجھی کے ہاتھوں ایوارڈ دے کر ان کی عزت و ہمت افزائی کی گئی ہے۔
نیز ریاضی صاحب کو ارریہ کا نام روشن کرنے کے لیے بہت سارے لوگوں نے مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ داد و تحسین بھی پیش کئے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر ایسے لوگوں کا بھر پور سپورٹ کریں تاکہ وہ سماج و سوسائٹی کا نام اور زیادہ روشن کر سکیں، تعلیم و حرفت کے میدان میں ہمیں آگے بڑھا سکیں نیز دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ سماج کے لیے تعلیم اور روزگار کے میدان میں زیادہ سے زیادہ خدمات انجام دے سکیں۔
بتاتے چلیں کہ مفیض الدین الریاضی کی سوچ ہمیشہ اپنے معاشرے اور ملک کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کی رہی ہے، جس کے تحت درجنوں چھوٹے اسکولوں کے ساتھ ساتھ کئی بڑے مدارس بھی چلانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور مزید ان سے خدمت لے تاکہ معاشرے میں تعلیمی بیداری آسکے آمین۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے