بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتتعلیم انسان کی بنیادی ضرورت ۔محمد نسیم اختر

تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت ۔محمد نسیم اختر

*تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت*
محمد نسیم اختر
استاد-گورنمنٹ اپگریڈڈ مڈل اسکول مصطفیٰ پور اردو
بلاک- چہرا کلاں ، ضلع- ویشالی ، بہار
*************************
انسان چاہے ا میر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت تعلیم اس کی بنیادی ضرورت ہے۔ دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی وجہ سے ہے۔ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہوتی ہے- دنیا کی کئی قومیں تعلیم پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے زوال کا شکار ہوچکی ہیں۔ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف اسکول، کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تنظیم اور تہذیب سیکھنا بھی ہے تاکہ کسی قوم کے افراد کو معاشرے کا مفید فرد بنایا جاسکے۔ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتا ہے۔ دنیا کی ہر چیز بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے کم نہیں ہوتی بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ تعلیم ہی ہے جس کی وجہ سے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام میں تعلیم کا حصول فرض کیا گیا ہے۔
آج کی جدید اور ترقی یافتہ دور میں تعلیم کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہوا ہے لیکن ہمارے ملک میں تعلیم حکمرانوں کی کبھی بھی پہلی ترجیح نہیں رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کے ہمارے ملک میں آج تک تعلیم کےلیے مناسب وسائل مختص نہیں کئے گئے۔ پچھلے بیس پچیس سالوں میں شرح خواندگی میں اضافہ ضرور ہوا ہے اور آج شرح ِخواندگی 57فیصد بتائی جاتی ہےحالانکہ حقیقت میں شرح ِ اگر مذکورہ دعووں کو سچ بھی مان لیا جائے تو 57 فیصد شرحِ خواندگی بھی مطلوبہ شرح سے انتہائی کم ہے۔
علاقوں کی بات کی جائے تو صورتحا ل انتہائی تشویش ناک ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں شرحِ خواندگی آج بھی 48فیصد ہے جبکہ شہری علاقوں میں یہ تناسب 72 فیصد تک ہے۔ شہری علاقوں میں خواتین کی تعلیم کو فروغ ملا ہے اور اب زندگی کے ہرشعبے میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی نظر آتی ہیں۔ اگرچہ یہ تمام اعشاریئے بہتری کی طرف اشارہ دیتے ہیں لیکن آج بھی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ہم بہت پیچھے ہیں۔ اس صورتحال میں تبدیلی لانا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں- جس کیلئے صرف حکومتی اقدامات کا انتظار کرنے کی بجائے انفرادی سطح پر ہمیں اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے