تعزیتی نشست میں قاری رمضان کو ایصال ثواب کیا گیا اور مولانا عابد کو پگڑی باندھ کر جانشین وامام مقرر کیا

89

نوائے ملت نیوز میوات مبارک میواتی آلی میو
جمعیت علماء متحدہ پنجاب مجلس عاملہ کے رکن قاری محمد رمضان روپڑاکا کے انتقال پر آج ہریانہ اسٹیٹ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جامع مسجد عیدگاہ سیکٹر 6 میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، مولانا نور محمد چندینی کی سرپرستی میں منعقد اس تعزیتی نشست میں قاری محمد رمضان کے بیٹے مولانا عابد ندوی کو جامع مسجد عیدگاہ واطراف کے سبھی مصلیان نے پگڑی باندھ کر جانشین مقرر کر اپنا امام منتخب کیا
SAVE 20201004 214505

وہاں موجود سبھی علماء کرام نے تائید فرمائی، قاری صاحب مرحوم کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ایصال ثواب کیا،سبھی علماء کرام نے قاری محمد رمضان صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر حضرت مولانا ہارون سنولی صدر جمیعت علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چندیگڑھ، حضرت مولانا اصغر صاحب امام جامع مسجد امبالہ، مفتی مستجاب الدین فرید آباد، مولانا اشرف علی بڑھکل نائب صدر جمعیت علماء متحدہ پنجاب،مولانا شیر محمد امینی گھاسیڑہ نائب صدر جمعیت علماء متحدہ پنجاب،مولانا حکیم الدین صاحب اشرف اٹاوڑی نائب صدر جمعیت علماء متحدہ پنجاب، مولانا شوکت علی ناظم اعلی ہریانہ پنجاب،مولانا انوار صاحب مالپوری،مولانا صابر قاسمی، مولانا زکریا کھنداولی،مولانا شیر محمد پلول،مولانا جمال الدین ضلع صدر جمیعت علماء فرید آباد، قاری محمد لقمان سوڑاکا امام وخطیب جامع مسجد حسن پور پلول، حاجی اسماعیل کاٹپوری کانگریسی لیڈر کاماں، مولانا صابر اشرف اٹاوڑی، مولانا حبیب اللہ چھترپور دہلی، سمیت دیگر سینکڑوں علماء کرام نے تعزیت پیش کی اور مولانا عابد کو پگڑی باندھ کر جانشین مقرر کیا، سبھی نے کہا قاری محمد رمضان غریبوں، یتیموں بیواؤں کے ہمدرد، غمگسار تھے، کتنے ہی گھروں کے چولھے قاری محمد رمضان کی بدولت جلتے تھے انکی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ بہت مشکل سے بھر پائیگا ہریانہ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر طاہر حسین نے آنے والے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے صدر حضرت مولانا ہارون قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا