تصور حسین انصاری کو شہر پنچایت بلہر کا صدر بنائے جانے پر مبارکباد

44

تصور حسین انصاری کو شہر پنچایت بلہر کا صدر بنائے جانے پر مبارکباد
رپورٹ عقیل احمد خان
( دھن گھٹا سنت کبیر نگر )
پیس پارٹی کے عہدیداران کی ایک اہم میٹینگ امن ہاسپٹل پرسا جعفر بستی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پیس پارٹی کے قومی صدر وسابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر محمد ایوب سرجن نے کی،قومی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مسلمانوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور مسلمان ہر میدان میں پیچھے ہے،خواہ تعلیمی میدان ہو یا سیاسی میدان،حالانکہ مسلمانوں نے اس ملک کے لئے بہت ہی زیادہ قربانیاں دیں ہیں اور اس ملک کی خوشحالی اور اس کو ترقی کے منازل طے کرانے اور غلامی سے آزاد کرانے میں انتھک کوشش کی ہے،لیکن آج ان کو ان کا جائز حق نہیں مل رہا ہے اور ان کو دلت سے بھی زیادہ کمزور کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد ملک کا قانون جو ہے اس میں سب کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے،اس موقع پر نئی کمیٹی کا انتخاب بھی کیا گیا جس میں ابھی نو تشکیل شدہ شہر پنچایت بلہر کے صدر کے عہدے پر تصور حسین انصاری کو اتفاق رائے چنا گیا،
شہر پنچایت بلہر کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد شہر پنچایت صدر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیس پارٹی جب سے وجود میں آئی ہے آج اسے بارہ سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے تبھی سی میری اس پارٹی اور اس کے صدر کے تئیں قلبی لگاؤ رہا ہے،اور شروع ہی سے میں نے اس کے لئے بے لوث خدمت کی ہے،اب جب مجھے نئی ذمہ داری ملی ہے اب میں کوشش کروں گا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی اور اس کے عزائم ومقاصد سے جوڑوں گا اور قومی صدر جب بھی جہاں بھی جس بھی کام کا حکم کریں اسے اچھے طریقے سے انجام دہی کی حتی الامکان کوشش کروں گا،
تصور حسین صاحب کو شہر پنچایت بنائے جانے پر حافظ محمد عرفان ثاقبی، مولانا محمد فیضان ندوی، مولانا اختر حسین ندوی قائم مقام ناظم مدرسہ عربیہ فیض العلوم بلہر، فضیل رحمانی اسمبلی حلقہ صدر،حافظ احسان اللہ،انور دانے،محمد حسان ندوی مہولی،عبد القادر،ماسٹر منور حسین،حافظ ابو الوفاء،مہدی حسن،عزیز اللہ،مقبول احمد سابق سفیر مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن سمریاواں،حاجی عبد الجبار,حافظ محمد عیسی،توفیق احمد،عزیز اللہ،حافظ مسیح الدین،محمد مسلم،فاروق احمد،سراج الدین،محمد عمر پردھان کے علاوہ بہت سے لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے ،