تریا پار میں مدرسہ غوثیہ فلاح المسلمین کا قیام ،
دھن گھٹا سنت کبیر نگر تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع موضع تریا پار میں مولانا نظام الدین علیمی کی سرپرستی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ کے دوران مدرسہ غوثیہ فلاح المسلمین کے نام منسوب ایک مدرسے کا قیام عمل میں آیا جس میں محمد خورشید کو مدرسے کا ناظم اعلیٰ محمد مستقیم کو نائب ناظم ریاض الدین کو صدر محمد رفیق کا نائب صدر اور نور الدین کو متفقہ طور پر خزانچی تسلیم کیا گیا نمائندہ کو مزکورہ اطلاع مولانا نظام الدین علیمی اور مولانا محمد احمد امجدی نے ایک پریس ریلیز کے زریعے دی اس موقع پر مولانا نظام الدین علیمی نے کہاکہ
دینی مدارس ہدایت کے سرچشمے ، امن کے گہوارے اور اشاعت دین کا ذریعہ ہیں
دینی مدارس نے ہر دور میں تمام ترمصائب و مشکلات ، پابندیوں اور مخالفتوں کے باوجود کسی نہ کسی صورت اور شکل میں اپنا وجود اور مقام برقرار رکھتے ہوئے اسلام کے تحفظ اور اس کی بقاء میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر محمد سلمان ،شمس آلم،محمد ایوب ،اصغر علی ، عبد الرحمن ، محمد یعقوب ، حاجی غلام رسول ،مباک علی ،منظور علی سمیت درجنوں سے زائد گاؤں کے لوگ اور ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی ،
تریا پار میں مدرسہ غوثیہ فلاح المسلمین کا قیام
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!