تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

80

تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

ارریہ(معراج خالد)دور جدید کے تقاضےاور علمائے امت کی ذمہ داری کے عنوان سے گذشتہ روز تحفظ شریعت ویلفئیر سوسائٹی جوکی ہاٹ و پلاسی کے آفس میں شہر بنگلور سے معزز علماء کرام کی تشریف آوری کے موقع پر ایک اہم اور خصوصی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں خاص طور پر علماء کرام، حفاظ عظام اور اسکولوں کےڈائریکٹر اور پرسنسپلوں سے خصوصی خطاب کرنا مقصود تھا جلسے کی نظامت تنظیم کے اہم رکن اور نوجوان ممبر جناب حضرت مولانا عبد السلام ندوی نے کی، خصوصی مقررین میں جمعیت علمائے ارریہ کے جنرل سیکریٹری مولانا مفتی اطہر القاسمی نے درد مندانہ انداز میں علماء کو خطاب کیا اور انہوں نے ان کی ذمہ داری سے آگاہ کیا تنظیم کے ذمہ دار جناب مولانا عبدالوارث مظاہری نے خطبہ استقبالیہ اور تمہیدی کلمات پیش کئے، اس کے بعد شہر بنگلور سے تشریف لائے علماء کرام حضرت مولانا شاکراللہ رشادی امام مسجد عیدگاہ بلال بنرگٹہ روڈ بنگلور اور مولانا صغیر احمد شریف ندوی قاسمی استاد مسیح العلوم بنگلور و خطیب مسجد النور کمرشیل بنگلور اور حضرت مولانا سالم اشرف قاسمی مہتمم دارالعلوم اشرفیہ دیوبند یو پی اور حضرت مولانا مصطفی رفاعی ندوی نے جلسے کو خطاب کیا اپنے خطاب میں بنگلور سے تشریف لائے علماء کرام نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے ہی سماج میں پھیلی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے اس جلسے میں دور دراز کے درجنوں علماء کرام نے شرکت کیں. جسے کامیاب بنانے میں تنظیم کے متحرک ممبران میں خصوصا قاری کاشف نسیم ,منظور عالم .عبدالقدوس ,خالد صبا ,فیاض راہی, مفتی اطہر قاسمی کے علاوہ تنظیم کے تمام ممبران اور ذمہ داران نے ایک ذمہ اہم ذمہ داری ادا کیا حضرت مولانا مصطفائی کی دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہے