تحصیل مرکز دھن گھٹا کے نظارت سے چوری کئے گئے چیک سے دو لاکھ 65ہزار روپے چپراسی نے اڑایا

47

تحصیل مرکز دھن گھٹا کے نظارت سے چوری کئے گئے چیک سے دو لاکھ 65ہزار روپے چپراسی نے آڑایا
ستیہ پرکاش نامی چپراسی پولیس حراست میں ،
دھن گھٹا تحصیل مرکز نظارت سے ایک طرف جہاں تحصیلدار کے سرکاری فنڈ کا چیک چوری ہوجانے کے بعد چوری کئے گئے چیک سے دو لاکھ 65 ہزار روپے نکال لئے جانے کا معاملہ روشنی میں آتے ہی دھن گھٹا تحصیلدار سمیت ضلع کے متعلقہ افسران کے درمیان افرا تفری کا پورے دن ماحول رہا وہی تحصیلدار کے موبائل پر سرکاری رقم نکل جانے کا میسج آتے ہی حرکت میں آئیں دھن گھٹا تحصیلدار وندانا پانڈے نے کرائم برانچ سمیت دھن گھٹا پولیس کی مدد سے تحصیل کے ایک چپراسی کو حراست میں لیکر تحقیقات کر رہی ہے
خبروں کے مطابق ستیہ پرکاش ولد رام پھیر موضع مونڈا ڈہیہ بیگ تھانہ دودھارا ضلع سنت کبیر نگر مقامی تحصیل مرکز دھن گھٹا میں بطور چپراسی تعینات ہے بتایا جاتا ہے کہ چپراسی ستیہ پرکاش نے دھن گھٹا تحصیل نظارت سے تحصیلدار دھن گھٹا وندنا پانڈے کے مطابق سرکاری چیک چوری کرلیا تھا اور چپراسی ستیہ پرکاش نے مہولی تھانہ حلقہ واقع دھائے پوکھر یشودا دیوی نامی خاتون کو تحصیلدار وندانا پانڈے کی فرضی دستخط کر کے دے دیا تھا جہاں یشودا دیوی نامی خاتون نے پنجاب نیشنل بینک سکٹہا میں ڈپازٹ کے لیے جمع کردیا جہاں گزشتہ 29 اکتوبر کو پنجاب نیشنل بینک دھن گھٹا سے جمع ہوئے چیک تحصیلدار کے کھاتے سے یشودادیوی کے اکاؤنٹ میں دو لاکھ 65 ہزار روپے ڈپازٹ ہوگئے جب تحصیلدار کے پاس سرکاری چیک سے دو لاکھ 65ہزار روپے نکل جانے کا میسج ملتے ہی تحصیلدار وندنا پانڈےنے دھن گھٹا پولیس کے ساتھ ہی ساتھ ضلع کے کرائم برانچ کی پولیس سے مدد لی جہاں آج دھن گھٹا پولیس وکرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے ستیہ پرکاش نامی چپراسی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیا ہے
خبر لکھے جانے تک تحصیلدار دھن گھٹا وندنا پانڈے نے تحریر نہیں دی ہے
اس سلسلہ میں تھانہ انچارج دھن گھٹا آر کے گوتم کرائم برانچ کے سب انسپکٹر اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ تحصیلدھن گھٹا کے نظارت سے چرائے گئے چیک تحصیلدار دھن گھٹا کے فرضی دستخط کرکے چیک کے ذریعے دو لاکھ 65 ہزار روپے کے الزام میں
ستیہ پرکاش نامی شخص کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہے