تحریک پیغام انسانیت انڈیا’غریبوں کا سچا ہمدرد

80

علامہ نظام احمد مصباحی روزنامہ نوائے ملت
آج جب ہر طرف ہر کوئی پریشان اور بےحال ہوتا ہوا نظر آرہاہےاور اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشان حال پرائیوٹ مدارس کے اساتذہ ءِ کرام اور مساجد کے ائمہ ہوئےہیں، ایسے تنگ دستی اور پریشانی کے عالم میں کچھ ایسی تحریکیں معرض وجود میں آئی ہیں جو کہ مدارس کے اساتذہ اور مساجد کے امام اور عوام کی تعاون خوب زور وشور سے کر رہی ہیں،انہی میں ایک تحریک “تحریک پیغام انسانیت انڈیا”بھی شامل ہے، تحریک کے بانی ہمدرد قوم وملل حضرت علامہ مولانا نظام احمد مصباحی صاحب قبلہ نے پریس ریلیز کرکے بتایاکہ یہ تحریک ہم سب کا ہے آپ حضرات ہمارا ساتھ دیں تاکہ غریب مظلوم ضرورت مندوں کی خدمت کرسکے ہماری پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے، اس تحریک کو بنانے کا مقصد صرف اور صرف خدمت خلق ہے، جوکہ غریبوں کا سچا ہمدرد ہے،اور کئی پریشان حال علماء کرام مساجد کے اماموں کا تعاون کر چکاہے جو بھی ضرورت مند ہوتے ہیں ان کو اسی حساب سے تعاون کیا جاتاہے جس میں سبزیاں، اور کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ، غریب بچوں کے پڑھنے کے لئے کتابیں، بھی شامل ہیں، اس تحریک کا خاص ہدف، خدمت خلق ہے اور خدمت خلق ہی خدمت دین ہے،ابھی گذشتہ عید اور بقرعید میں ضرورت مندوں کو کپڑے وغیرہ بھی بانٹے گئے ہیں، ایک لاکھ تہتر ہزار روپئے بذریعہ اکاؤنٹ ، ضرورت مند ائمہ کرام اور مدارس کے اساتذہ ،اور تقریباً پینسٹھ ہزار روپئے تک کتابیں، غریبوں میں کپڑے، اور اشیاء خوردونوش تقسیم کی گئی ہیں، جب کہ آج کے اس تنگدستی کے ماحول میں اچھے اچھے مالدار اور اچھے اچھے پیسے والے بھی غریب غرباء اور پریشان حال عوام کی مدد کرنے میں پیچھے نظر آرہے ہیں۔یہ کارنامہ یقیناََ قابل تعریف اور لائق تقلید ہے دیگر افراد جو بحیثیت مالدار ہیں، اللہ تعالیٰ نےمال ودولت سے نوازا ہے تو ان کو بھی چاہئے کہ بڑھ چڑھ کر ائمہ کرام اور مدارس کے اساتذہ کرام کا تعاون کرکے ثواب جاریہ کے حقدار بنیں، لہذا علماء کرام یا مساجد کے امام یا عوام جو بہت زیادہ پریشان حال ہیں ان کا نام مع پتہ اکاونٹ نمبر بانی تحریک کو وہاٹس اپ کرکے بھیجیں، ہم تحریک پیغام انسانیت انڈیا کی جانب سے ان حضرات کی مدد ضرور کریں گےانشاءاللہ،
تعاون کے لئے رابطہ کریں۔نظام احمد قادری مصباحی — چیئرمین مصباحی ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی (رجسٹرڈ )الحمدلله یہ تحریک رجسٹرڈ بھی ہے۔مقام بدل باغ پوسٹ لہرا ضلع مہراج گنج یوپی انڈیا۔ مکمل جانکاری کے لئےہم سے رابطہ کریں ۔917860299734