بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزارریا نیوزتحریک پیام انسانیت ارریہ کی ایک اہم نششت

تحریک پیام انسانیت ارریہ کی ایک اہم نششت

تحریک پیام انسانیت ارریہ کی ایک اہم نششت
بمقام: مسجدمدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ
سبھی باوقارعلماء ،حفاظ وائمہ مساجد اورہمدردان وبہی خواہان ملک وملت کو مطلع کیاجاتاہے کہ تنظیم ابناءندوہ ارریہ کےزیراھتمام تحریک پیام انسانیت کی ایک اہم نشست مورخہ 9/نومبر،بروزبدھ بمقام مدرسہ یتیم خانہ ارریہ بوقت 2:30 دوپہر * رکھی گئی ہے،جسکا
پہلاایجنڈا: مفکر اسلام حضرت مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی رحمہ اللہ علیہ کی تحریک *تحریک پیام انسانیت मानवता का संदेश (“جوکہ تمام تنظیموں اوراداروں کی معاون تحریک بلکہ انکےلئےحصارکادرجہ رکھتی ہے ,جس کا مقصد برادران وطن کے ساتھ اخوت ومحبت، ہم آہنگی وبھائی چارگی اورآپسی اتحاد و اتفاق کو فروغ دیناہے)علاقہ میں اسکوفعال بنانےاورزمین سےجڑ کرمؤثرترین سطح پرکام کرنے اوراسکےلئےلائحہ عمل تیارکرنےپرغوروفکرکرناہے۔
دوسراایجنڈا: 13/نوبر2022 کو جانشین علی میاں حضرت مولاناسیدبلال عبدالحی حسنی ندی دامت برکاتہم ناظرعام دارالعلوم ندوۃالعلماءلکھنؤ وجنرل سکریٹری آل انڈیاپیام انسانیت فورم کی قیادت میں پٹنہ میں منعقدہونےوالےپیام انسانیت کےاجلاس عام میں سرزمین سیمانچل سےایک بڑی تعدادکی شرکت نمائندگی اوراسکی شکلوں پرغوروخوض ہوگا۔
تیسراایجنڈا: متفرقات
آپ حضرات سےاپیل ہےکہ
بلا تفریق مسلک ومشرب اپنی مصروف ترین زندگی میں سےکچھ وقت نکال کر ملک میں امن و امان کی فضاقائم کرنےکی غرض سےللہ فی اللہ اس نششت میں شریک ہوں. ہمارا عزم ہےکہ جس تیزی کے ساتھ اس ملک میں نفرت کی ہوا چلےگی ہم اسی تیزی کےساتھ بلکہ اس سےبھی زیادہ تیزی کےساتھ ملک عزیز میں محبت کی دیا جلائیں گے۔
الداعی: جملہ اراکین وخدام تحریک پیام انسانیت فورم ارریہ،وتنظیم ابناءندوہ ضلع ارریہ

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے