بیسک اسکول کو بنائیں گرین اسکول ، کلین اسکول ،شجرکاری کو بنائیں عوامی تحریک بی ایس اے

89

بیسک اسکول کو بنائیں گرین اسکول ، کلین اسکول ،شجرکاری کو بنائیں عوامی تحریک
بی ایس اے

سنت کبیر نگر ظفیر کرخی
ریاست کے وزیر اعلی کی سربراہی میں بروز اتوار بڑے پیمانے شجرکاری مہم چلائ گئی۔ اجتماعی طور پر پودے لگائے گئے۔
شجرکاری کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ بیسک تعلیم کے وزیر کی ہدایت پر ضلع سنت کبیر نگر کے تمام 9 بلاکوں میں سرکاری بیسک اسکول کے اساتذہ نے اپنے اپنے اسکولوں میں شجرکاری کی۔ اسکولوں میں پانچ پانچ پودے لگائے گئے۔
ضلع بیسک ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ستیندر کمار سنگھ اور ضلع کے سب سے بڑے بلاک سمر یا واں کے بلاک ایجوکیشن آفیسر رشی کیش سنگھ کی ہدایت پر اتوار کے روز بلاک کے 125 سے زیادہ پرائمری ، جو نير ہائی اسکول، کمپو زٹ اسکولوں اور کستوربا گاندھی اسکولوں دیے گئے ہدف کے مطابق پانچ پانچ پودے لگائے گئے ۔ بی ای او رشی کیش سنگھ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ شجر کاری کے بعد پودوں دیکھ بھال ضرور کریں۔ اپنے اپنے اسکول کو گرین اسکول _ کلین اسکول بنائیں۔
بلاک میں شجرکاری پروگرام میں اے آر پی ، ایس آر جی ، کلسٹر اساتذہ ، ہیڈ ماسٹر ، تعلیم دوست اور انسٹرکٹرز نے حصہ لیا۔ علاقے کے کلسٹر اساتذہ ظفر علی ، سنجے دیویدی ، ونود کمار ، لکشمی نارائن ، اسرار الحق ، عبدالرحیم ، سہیل احمد علیگ ، منوج کمار انل ، شمع عزیز خان،نزہت بتول،سروری خاتون،خورشید جہاں،طیبہ خاتون ، کرن چودھری ، سرجن گونڈ ، سشیل شرما ، بابو لال ، محمد سبین ،ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی،محمد طاہر صدیقی، شمیم ​​احمد ، اشیش کمار گوتم ، شکیل احمد ، بچو لال ، کمال احمد،محمود احمد،جاوید احمد وغیرہ نے حصہ لیا،