جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتبیر نگر بسہریا ارریہ میں اجلاس کی تیاریاں شباب پر

بیر نگر بسہریا ارریہ میں اجلاس کی تیاریاں شباب پر

اجلاس افتتاح دارالقضا بیرنگر بسہریا میں تیاری شباب پر / مزمل حسین قاسمی

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ ملک وملت کا باوقار دینی ملی رفاہی اور رہنما تنظیم ہے امارت شرعیہ کی خدمات ہمہ جہت اور قابل اعتماد ہے ضلع ارریہ کی بڑی مسلم آبادی بیرنگر بسہریا ہے چنانچہ اس آبادی میں مسلمانوں کی دینی ملی سماجی اور عائلی مسائل کے حل کیلئے دارالقضا اور بنیادی دینی تعلیم کے لئے مکتب رحمانیہ کی افتتاح کے لیے بیرنگر بسہریا ہاٹ میں ایک عظیم الشان اجلاس 5 دسمبر ۲۰۲۱ء بروز اتوار وقت بعد نماز عصر تا 11 بجے شب زیرصدارت مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیرشریعت بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ، سجادہ نشین خانقاہ رحمانی مونگیر ورکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ منعقد ہونے جارہا ہے 29کوبعدنمازعصر امارت شرعیہ کے نائب ناظم حضرت مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی نے اب تک کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مجلس استقبالیہ کے صدر اورسکریٹری کے علاوہ دیگر ارکان مجلس استقبالیہ کوبقایاکاموں تیزی سے نمٹانے کی ترغیب دی آج کی میٹنگ میں امارت شرعیہ کے متحرک اور فعال مبلغ مولانا سعود اللہ رحمانی نے اب تک کے کاموں کا رپورٹ پیش کی ساتھ ہی مجلس استقبالیہ کے صدر ماسٹر اسلم صاحب سکریٹری مولانا کامل اور اجلاس کے خازن متحرک رہنما حاجی افضل حسین پرنسپل مدرسہ امدادالغربا چھراپٹی ،ڈیلرشاہد صاحب ایڈووکیٹ صلاح الدین، مکھیا اقبال، قیصر رحمانی ،راجہ ولد ماسٹر اسلم، حسنین محمد اقبال کےعلاوہ بہت سے شرکاء میٹنگ نے اب تک کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بقایا کاموں کی تکمیل کے لیے پوری مجلس استقبالیہ مصروف بہ عمل ہے راقم الحروف مزمل حسین قاسمی مبلغ امارت شرعیہ نے علاقے کے مسلمانوں سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی اور اجلاس کو کامیاب اور بامراد بنانے کی دعوت دی

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے