جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتبیریا پلاسی نرپت گنج کا جہیز و نشہ مخالف مہم کاسترھواں اجلاس...

بیریا پلاسی نرپت گنج کا جہیز و نشہ مخالف مہم کاسترھواں اجلاس عام اختتام پذیر۔

بزم کائنات کے وجود کا سبب تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
محمد نہ ہو تے تو کچھ بھی نہ ہو تا یقیناً بزمِ کائنات میں بسنے والوں پر ضروری ہے کہ اپنے شعبہ ہائے زندگی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا آئیڈیل اور نمونہ بنائے۔ جس شعبہ میں اللہ کے رسول کا جو قول و عمل تھا اس بزم کائنات میں بسنے والوں کا بھی وہی عمل ہونا چاہیے اور یہی عین انصاف ہے ۔ ہمارے معاشرے میں نشہ خوری ، رشوت خوری اور جہیز جیسی بری رسموں نے ایک اچھا خاصا جگہ بنا کر امت مسلمہ کے لڑکے اور لڑکیوں کو موت کے قریب ڈھکیل دہا ہے۔ اس میں بھی ہمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل کو آئیڈیل بنانا ہوگا اور معاشرے کے نوجوانوں اور ذمہ داروں کو آگے بڑھ کر سماج کی اصلاح کی فکر لینی ہوگی اور مل جل کر ان برائیوں کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا ۔
تو آئیے ہم سب مل کر آج جمعیت علماء کے پلیٹ فارم سے جامع مسجد شبیب بیریا میں اللہ کے حضور عہد لیں کہ ان شاءاللہ تعالیٰ آج سے ہم لوگ جہیز نہیں لیں گے۔ اور یہ صرف زبانی دعویٰ ہی نہیں بلکہ اس پر ان شاءاللہ تعالیٰ عمل بھی کریں گے اور دنیا دیکھے گی کہ امت مسلمہ کس طرح اپنے سماج سے برائیوں کا خاتمہ کرتی ہے۔
مذکورہ باتیں مفتی محمد جاوید اختر مظاہری صدر جمعیۃ علماء بلاک نرپت گنج نے بیریا کے باشندگان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ۔
جمعیۃ علماء نرپت گنج کے سکریٹری جناب قاری حسیب الرحمن رحمانی نے اپنی نظامت کے درمیان جمعیت علماء ہند کا تعارف کرایا اور اغراض و مقاصد پیش کرنے کے ساتھ امت مسلمہ کی ناخواندگی اور نشہ کی قباحت بیان کرتے ہوئےفرمایا کہ نشہ جو ام الخبائث ہے اس کا استعمال لڑکے کرتے ہیں اور شکار ماں، بیوی اور بال بچے ہوتے ہیں۔ بیوی پر طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے سماج کی ہر برائی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ابھی سے ہم لوگ عمل شروع کردیں ان شاءاللہ تعالیٰ ہر برائی کا خاتمہ خود بخود ہو جائیگا۔ المعہد العلمی ارریہ کے ڈائیریکٹر جناب مولانا نقی احمد دانش قاسمی نے فرمایا کہ سماج میں برائیاں جہالت کی بنیاد پر پھیلتی ہیں اور میرا گمان ہے کہ جو گھر اور خاندان علم کی دولت سے مزین ہے اس گھر اور خاندان میں برائیاں جگہ نہیں لے پاتی ہیں۔ اس لئے ہمیں تعلیم سے آراستہ ہونا ہوگا آج سماج میں تعلیم کا فقدان ہے برائیاں ظلمت ہے اور علم نور ہے جب روشنی آتی ہے تو اندھیرا چھٹ جاتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ ہمارا ہر ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو۔ جمعیۃ علماء نرپت گنج (الف) کے سکریٹری جناب مولانا محمد اسحق صاحب قاسمی نے سماج کی برائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جس سماج کو نیکیوں کا مرکز ہونا چاہیے آج وہ برائیوں کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ماحول قائم فرمایا تھا کہ ایک بھائی کی دکان پر صبح سے کوئ خریدار نہیں آیا آپ اس بھائی کی دکان سے یہی سامان اسی قیمت میں ملیگی آپ وہاں سے خرید لیں۔ اس ماحول کو قائم کرنے ضرورت ہے
جناب حافظ دانش صاحب کی تلاوت قرآن اور جناب حافظ بلال کی نعت خوانی سے پروگرام کا آغاز ہوا۔جناب حافظ مفیدالرحمن رحمانی نے جہیز کے عنوان پر ایک شاندار نظم پیش کیا۔ اور اخیر میں صدر مجلس نے جناب حافظ ابو الحسن صاحب جو اس پروگرام کے روح رواں تھے کی موجودگی میں اصلاح معاشرہ کمیٹی تشکیل دی جس کے صدر جناب شبریل صاحب اور جنرل سیکرٹری جناب حافظ شاہنواز طے کیے گئے۔ان کے علاوہ 19 افراد ممبران بنائے گئے۔ پھر صدر مجلس کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔
اس پروگرام کو جناب حافظ ابو الحسن صاحب کے ساتھ ساتھ جملہ اراکین جمعیۃ علماء نرپت گنج جناب قاری محبوب عالم عرفانی ،جناب حافظ شاہنواز صاحب ،مولانا مرغوب ندوی صاحب ،مولانا مفتی اسلم جاوید قاسمی صاحب ،مولانا شمیم ندوی اور دیگر نوجوانان بیریا نے کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
رپورٹ:-
محمد جاوید اختر مظاہری
صدر جمعیۃ علماء نرپت گنج
31/12/2021

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے