بہار میں ایم آئی ایم کی جیت کی خوشی مناتے ہوے،توصیف عالم مصوریہ

40

ارریہ
بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب وتمام کارکنان کی محنت سے ایم آئی ایم بہار سے 5سیٹ جیت حاصل کرچکے ہیں،اسی کی خوشی میں بلتھرا ڑوڈ کے دوستوں کو مٹھائی کھلا کرجشن منایا،
توصیف عالم مصوریہ نمائندہ سے کہیں کہ ہم نے ایم آئی ایم جوکی ہاٹ کے ذمہ داران ،مولانا عبداللہ سالم قمر صاحب،محترمہ گلشن آرا صاحبہ،مولانافیاض راہی،توثیق ربانی،میثاق قاسمی،منہاج عالم کے ساتھ مل کرایم آیی ایم کی مضبوطی کے لئے گھر گھر تک بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کا پیغام کو پہونچایا،جوکی ہاٹ ایم آئی ایم کے ایم ایل اے شہنواز صاحب کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ شہنواز صاحب جوکی ہاٹ کی بدحالی،رشوت خوری کو دور کریں گے،سب کو انصاف دلاییں گے،ایم آیی ایم اے تمام ایم ایل اے،
جناب اخترالایمان صاحب،جناب اظہار اصفی صاحب،جناب رکن الدین صاحب،جناب انظارنعیمی صاحب،جناب شہنواز صاحب،
مل کر سیمانچل کوحیدرآباد جیسی خوبصورت ماڈل بناییں گے،اویسی صاحب کے باتوں پہ عمل کرتے ہوئے سیمانچل میں ترقی لائیں گے،
قاری ابوھریرہ صاحب اس شعر کے کہ۔۔۔
غیرپروں سے کب تک اڑوگے حد سے حد دیواروں تک
منزل تک وہ پہنچے گا جس کے خود کے پرہونگے،ہم آج تک سیکولر کا جھنڈا دھوتے دھوتے دوسرے غیروں کے پیچھے چلتے چلتے ہمیشہ دھکہ کھایے ہیں،70سال سے یہی دیکھتے ہوے آرہے ہیں،لیکن ضرورت اب اس بات کی ہے کہ،یکجہتی کو تسلیم کریں،اپنی طاقت کو تسلیم کریں،کہ ہم کیا ہیں،ہمیں اس وقت سخت ضرورت ہے،
حافظ ابرار صاحب تمام ایم ایل اے کو مبارکباد دیتے ہوئے،کہا کہ سیمانچل کے اندر بدحالی کو دور کیا جائے،بے روزگاری کو روز گار دیا جائے،
حنظلہ خورشید،حافظ عبدالحفیظ صاحب،محمد،شاہد،محمد صابر،محمد ارشد،محمد قربان،وغیرہ موجود رہے