بلڈ ڈونیٹ گروپ (الفلاح فرنٹ)کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات

40

بلڈ ڈونیٹ گروپ (الفلاح فرنٹ)کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات

بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے کیلئے 8368463763 پر میسیج کریں:ذاکر حسین

جالون(بندیل کھنڈ)،8جنوری(پریس نوٹ) الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔گروپ لگاتار عوام کو مفت میں خون مہیا کرواکر عوام کے دلوں میں جگہ بنا رہا ہے۔گزشتہ دنوں بلڈ ڈونیٹ گروپ کے ایک وفد نے مبارک خان کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ جالون سے ملاقات کی۔اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر منان اختر کو الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بارے میں بتایا۔آج میڈیا کو جاری ایک بیان میں مبارک خان نے کہا کہ گروپ کے وفد اور ضلع مجسٹریٹ کی ملاقات کافی مفید رہی اس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔مبارک خان نے کہا کہ ہم بندیل کھنڈ میں بہت مضبوطی سے کام کر رہے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کے وقت شوق چاندپوری،محمد ذاکر خان،شیل چترویدی،معراج علی اور امیر خان موجود تھے۔بتا دیں کہ بلڈ ڈونیٹ گروپ الفلاح فرنٹ کی ایک شاخ ہے جس کا مقصد مریضوں کو ضرورت پڑنے پر مفت میں خون مہیا کروانا ہے۔اس کا قیام28 ستمبر 2019 کو الفلاح فرنٹ کے صدر اور صحافی ذاکر حسین کے ذریعہ کیا گیا۔گروپ نے اب تک 130 مریضوں کو مفت میں خون دیا ہے۔بلڈ ڈونیٹ گروپ آج آعظم گڑھ،جونپور،کشی نگر،مئو،وارانسی،امبیڈکرنگر،دیوریا،سہارنپور،مرادآباد،دہلی،مہاراشٹر،بہار،جھارکھنڈ وغیرہ میں مضبوطی سے کام کر رہا ہے۔اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین اور گروپ کے فعال رکن ضیاء خالد،یاسر پٹھان،ناصر علوی،محفوظ آعظمی،محمد سلطان،شمشاد قاسمی،حافظ ارشاد،حافظ وامق شیرازی و دیگر نے بندیل کھنڈ یونٹ کی بہترین کارکردگی پرمبارک خان کو مبارکباد پیش کی۔