بلڈ ڈونیٹ گروپ (الفلاح فرنٹ)کی بندیل کھنڈیونٹ کا قیام

52

بلڈ ڈونیٹ گروپ (الفلاح فرنٹ)کی بندیل کھنڈیونٹ کا قیام
نئ دہلی،4دسمبر
(پریس ریلیز)
الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اپنا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اب بندیل کھنڈ میں اپنی یونٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔گروپ کے بانی اور نیشنل کنوینر ذاکر حسین نے مبارک خان کو بندیل کھنڈ کی ذمہ داری سونپی ہے۔بندیل کھنڈ جھنشی ضلع سے عبدالمجید نندی بلڈ ڈونیٹ گروپ(الفلاح فرنٹ) نے تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔بلڈ ڈونٹ گروپ (الفلاح فرنٹ) کے ذمہ دار مبارک خان نے اپنے پریوار کے سبھی شخص کے بعد اب اور لوگوں کو بھی غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے بلڈ ڈونٹ گروپ الفلاح فرنٹ کے مشن میں شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔ غریبوں کو بنڈیلکھند میں میں بلڈ ملینگے.بلڈ ڈونیٹ گروپ کے کنوینر ذاکر حسین کے کہنے پر بندیلکھند میں اسکی شروعات ہو چکی ہے,بتادیں کہ بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اب تک مفت میں 115مریضوں کو خون عطیہ کیاہے۔اس موقع پر مبارک خان نے بندیل کھنڈ میں بلڈ ڈونیٹ گروپ کو مضبوط کرنے عزم ظاہر کیا۔