بدھ, 30, نومبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتبغیر عشق رسول کے ہم جنت کے حقدار نہیں بن سکتے  مولانا...

بغیر عشق رسول کے ہم جنت کے حقدار نہیں بن سکتے  مولانا مشتاق احمد قاسمی! 

بغیر عشق رسول کے ہم جنت کے حقدار نہیں بن سکتے
 مولانا مشتاق احمد قاسمی!
کانپور ( شکیب الاسلام)  بعد نماز عشاء مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان عاشق رسول صلی الله عليه وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صدر جلسہ جناب مولانا مشتاق احمد قاسمی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا،
ہر مسلمان کو سچا پکا عاشق رسول ہونا چاہئے، جب ایک بچہ سالوں تک تعلیم حاصل کرتا ہے محنت کرتا ہے تب جاکر وہ عالم دین بنتا ہے جب وہ پیدا ہوتا ہے تو اسکی پرورش اور تربیت میں بہت وقت لگایا جاتا ہے تب جاکر وہ بچہ کسی قابل بنتا ہے، اور تو کیا ہم عاشق رسول بغیر محنت کے بن جائیں گے اسکے لئے بھی بہت محنت اور دلجمعی کی ضرورت ہوتی ہے، کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لئے بڑی قربانی دینی پڑتی ہے اسی طرح ہمیں سچا عاشق رسول بننے کے لئے بڑی قربانی دینی ہوگی ۔حضرات صحابہ رضی اللہ عنہ اجمعین سچے عاشق رسول تھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے عاشق تھے جب نبی پاک صلی الله عليه وسلم ہجرت کے سفر پر تھے تو ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپکو اپنے کندھے پر بیٹھا کر سواری تک پہونچایا،
ہمیں اور آپکو ایمانی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے محنت کرنی پڑےگی اس بات کی کوشش کرنا ہے کہ اللہ کی عبادت کی جائے سنت رسول الله عليه وسلم کو اپنایا جائے اور سچا عاشق رسول بن کر اپنے ایمان کو مضبوط کیا جائے ۔بغیر عشق رسول اور بغیر اتباع رسول کے ہم جنت کے حقدار نہیں ہوسکتے عشق و محبت کی دلیل ہے کہ اسکی اطاعت کی جائے اسکے نقش قدم پر چلا جائے اس لئے اگر ہم نبی سے عشق و محبت کا دعویٰ کرتے ہیں تو ہمیں نبی کی اطاعت کرنی ہوگی اور انکی پیروی کرنی ہوگی ۔
جناب مولانا نعمت اللہ قاسمی راجپوری نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا ہے مخلوق میں سب سے بہتر بنایا ہے اور اسکی ھدایت کے واسطے انبیاء علیہم السلام کو اس دنیا میں بھیجا تاکہ انسان اپنی زندگی کا مقصد سمجھ سکے اور خالق کی معرفت حاصل کرسکے، ہم سب سید الکونین صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں اور ہمارے نبی نے ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سمجھایا ہے اس لئے ہمیں سنت رسول کو اپنا کر زندگی گزارنی ہوگی یہی عشق رسول کا تقاضا ہے اور اسی میں ہماری کامیابی ہے
مفتی محمد شاہد قاسمی نے بھی خطاب کیا پروگرام کی مولان عبدالماجد قاسمی نے کی مولانافضل رب قاسمی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا،  حافظ محمد نعیم صاحب مولانا محمد خالد صاحب قاسمی مولانا عبدالواجد قاسمی حافظ محمد احسان الحق صاحب حافظ انعام اللہ مفتی رشدان ندوی خواص طور سے شریک رہے ۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے