برہانپور میںکیرئیر گائیڈئینس پروگرام کامیابی سے ہمکنار اسکالرشپ اسکیمیں موجود ہیں۔طلبہ اپنے اندر قابلیت پیدا کریں اور اعلیٰ ترین ڈگریاں حاصل کرلیں۔ اشفاق عمر

87

برہانپور میںکیرئیر گائیڈئینس پروگرام کامیابی سے ہمکنار
اسکالرشپ اسکیمیں موجود ہیں۔طلبہ اپنے اندر قابلیت پیدا کریں اور اعلیٰ ترین ڈگریاں حاصل کرلیں۔ اشفاق عمر
برہان پور:
آل انڈیا مومن کانفرنس ،شاخ برہان پور کے زیراہتمام اور دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،برہان پور کے اشتراک سے 21 اگست بروز سنیچر کو صبح 11 بجے گورنمنٹ اردو ہائر سیکنڈری اسکول ،لال باغ میں طلبہ کی رہنمائی کے لیےکریئر گائیڈئینس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ صدارت کے فرائض سینئرشاعر لطیف شاہد نے انجام دیئے۔ اسکول کے پرنسپل طاہر نقاش نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے مقررین کا تعارف نیز پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اسکول کی طالبات نے بہترین پروگرام پیش کیا۔ اسکول کی طالبات بالخصوص مسکان بانو(ناظمِ پروگرام)نے مثالی انداز میں پورے اعتماد کے ساتھ مکمل پروگرام کا نظام سنبھالاجس کے لیے اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ قابلِ مبارکباد ہیں۔
طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مالیگاؤں، مہاراشٹر کی معروف تعلیمی شخصیات محترم اشفاق عمرنے طلبہ کو بتایا کہ ہر کورس کے لیے بہترین اسکالرشپ اسکیمیں موجود ہیں جو ان کے تعلیمی اخراجات کی تکمیل کردیتی ہیں۔طلبہ اپنے اندر قابلیت پیدا کریں۔ پھر جس کورس میں چاہیں داخلہ لے کر بہترین اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں اور چاہیں تو بیرون ملک بھی تعلیم حاصل کرنے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے طلبہ کو انٹرنس امتحانات اور اعلیٰ سروسیز کے حصول کے لیے ہونے والے امتحانات کی تیاری کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ مالیگاؤں کے ہی محترم احمد ایوبی اورمحترم مصطفٰے برکتی صاحبان نے بچوں کے تعلیمی مسائل پر سیر حاصل گفتگو اور رہنمائی کی۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے عارف ٹھیکیدار، حافظ قمرالدین، محمود رضا، سید یعقوب، فاروق صاحب، معراج سر، جابر بھائی، رفیق گل محمد، محمد اسرائیل، وسیم سر وغیرہ موجود تھے۔ جلسے کو کامیاب بنانے میں ماسٹر شہزاد اختر، ماسٹر حاذق حسین، تنویر رضا برکاتی، عبدالرؤف نشتر، انور جمیلی، ظفر اقبال کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔