بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتبرندا نگر پالیکا ضلع روتہٹ نیپال کے "ہرساہا چوک "پر "امن ہیلتھ...

برندا نگر پالیکا ضلع روتہٹ نیپال کے "ہرساہا چوک "پر "امن ہیلتھ کیئر ہاسپیٹل "کا افتتاح!

انوار الحق قاسمی
(ناظم نشر و اشاعت جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال)
ضلع روتہٹ نیپال والوں کےلیے عموما اور برندا نگر پالیکا سے تعلق رکھنے والوں کے لیے خصوصایہ انتہائی خوشی کی خبر ہے کہ گروڈا اور چندر نگاہ پور کے بالکل وسط میں واقع ہرساہا چوک پر(ہائی وے روڈ ہی میں) ایک مثالی ہاسپٹل بنام "امن ہیلتھ کیئر ہاسپیٹل” کا قیام عمل میں آچکا ہے۔جس کا افتتاح اور آغاز آج بروز سوموار بوقت :12/بجے چند علماء کرام،دانشوران ،اطبا اور عوام کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں ہوا۔
امن ہیلتھ کیئر ہاسپیٹل کے ذمہ داران: مفتی شمیم صاحب قاسمی مکی کے سگے اور چھوٹے برادر جناب محفوظ صاحب اور راجیش پرساد پٹیل کا کہنا ہے :کہ یہ ہاسپیٹل برندا نگر پالیکا والوں کے خصوصاً اور پورے ضلع روتہٹ نیپال والوں کے لیے عموما ایک منفرد ہاسپٹل ہے۔ کیوں کہ پورے ضلع روتہٹ میں بہت ہی کم کلینک ہیں،جہاں ہر طرح کے امراض کا تشفی بخش علاج کیا جاتاہے؛مگر ہمارے یہاں:یعنی امن ہیلتھ کیئر ہاسپیٹل میں ان شاءاللہ اطمینان بخش علاج کیا جائے گا۔اس کلینک کو چند ماہرین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل رہیں گی :جن میں ایم بی بی ایس سچین کمار یادو،ایم ڈی پرشانت ٹھاکر،فی جی شین اور انٹرنل میڈی شن آنند رونیار اور سندیپ شاہ کے اسماء شامل ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا :کہ ہم اپنی خدمات میں کہاں تک کامیاب ہوں گے،یہ تو وقت ہی بتائے گا، اس لیے قبل ازوقت کامیابی، میں اپنی کیا تعریف کروں؟
انہوں نے کہا:کہ میں یہ واضح کردوں کہ ہمارا کلینک”امن ہیلتھ کیئر”اپنے مقاصد میں بحسن و خوبی کامیاب،اسی وقت ہوگا،جب آپ حضرات اسے اپنے ہر پیش آمدہ مرض و بیماری کے وقت یاد کریں گے اور ہمارے ماہرین اطبا کو اپنی خدمات کا موقع دیں گے،ہم پر امید ہیں کہ آپ حضرات ضرور بیماریوں سے شفایابی کے لیے”امن ہیلتھ کیئر”کو یاد کریں گے،تشریف لائیں اور تشفی بخش علاج کراکر جائیں۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے